Connect with us

انٹرنیشنل

قتل کی سازش

شائع شدہ

کو

قتل کی سازش

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی۔پولیس نے پانچ ملزمان کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔سازش کے تحت ملزمان نے مودی کو ’’ راجیو گاندھی ‘‘ کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے قتل کی سازش کا پتا ایک ’’مبینہ خط ‘‘ کے ذریعے لگایا جس میں نریندرا مودی کو سابق ہندوستانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا .پکڑے گئے خط کے مطابق ملزمان نے قتل کی پلاننگ اور وجہ قتل بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کا پورے ملک میں بڑھتا ہوا دائرہ کا ر ان کی پارٹی کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے ،نریندرا مودی اپنی مقبولیت کی وجہ سے ہندوستان کی 15ریاستوں میں اپنی پارٹی کی حکومت بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں ،ایسے میں ہمیں بھارتی وزیر اعظم کے خاتنے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے ،ہم سوچ رہے ہیں کہ راجیو گاندھی کی طرح مودی کے قتل کی پلاننگ ترتیب دی جائے تاکہ مودی کا قتل بھی خودکشی اور حادثہ ہی لگے ،اس لئے ایک اور ’’راجیو گاندھی قتل ‘‘ کا یہ مناسب موقع ہے اور مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مودی کے قافلے کو کسی بھی ’’روڈ شو ‘‘ کے درمیان نشانہ بنایا جا سکتا ہے ‘‘۔
بھارتی سیکیورٹی اداروں کے مطابق ملزمان نے نریندرا مودی کے قتل کے لئے اسلحہ و گولہ بارود خریدنے اور مکمل منصوبہ بندی کے لئے 8کروڑ روپے کے اخراجات کابھی خط میں ذکر کیا ہے ۔ سیکیورٹی اداروں نے پونے کے قریب کورے گاؤں کے ایک گھر میں کارروائی کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

انٹرنیشنل

انڈونیشیا، 200 افراد ڈوب گئے

شائع شدہ

کو

انڈونیشیا، 200 افراد ڈوب گئے

 انڈونیشیا کی جھیل میں مسافر کشتی الٹنے سے 200  افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 18 کو بچالیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا سے منسلک دریائے ٹوبہ میں عید کی تعطیلات کی وجہ سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تفریح کی غرض سے آنے والے سیاحوں کو جھیل کی سیر کرانے کے لیے مختص مسافر کشتی کے الٹنے سے 200 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 18 افراد کو بچالیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

افغانستان چور نکلا

شائع شدہ

کو

کوئی مستقبل نہیں

افغانستان، پاکستانی علاقوں سے پانی چوری میں ملوث پایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان کے سرحدی علاقوں سے پانی چوری کرکے استعمال کررہا ہے اور یہ سلسلہ سالہا سال  سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان نے افغان حکومت کو پانی چوری کی نشاندہی کرتے ہوئے اس پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

ترکی کو طیارے نہیں دیں گے

شائع شدہ

کو

شمالی کوریا کوبڑی پیشکش

روس سے طیارہ شکن دفاعی نظام خریدنے کی اطلاعات پر امریکی سینیٹ نے ترکی کو F-35فائیٹر طیاروں کی فراہمی روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ نے امریکی سینیٹ کے اس فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ترکی کو روس سےS-400کی خریداری سے نہیں روک سکتا اور دراصل امریکا مصنوعی بحران پیدا کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمF-35 طیاروں کا متبادل تلاش کر لیں گے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں