Connect with us

کھیل

روسی شہریوں پرپابندی

شائع شدہ

کو

روسی شہریوں پرپابندی

4جون سے شروع ہونے والے فٹبال کے عالمی میلے میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلیے حکومت کی جانب سے سخت ترین اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،ان کی وجہ سے عام شہریوں کیلیے بھی مسائل پیدا ہوںگے، کسی بھی شہر میں شائقین کیلیے مختص علاقوں میں میچ سے ایک روز قبل ہی نہ صرف شراب بلکہ شیشے کی بوتل میں کسی بھی مشروب کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پارکس اور ریلوے اسٹیشنز کی دکانوں کو بھی اس قانون کی پابندی کرنا ہوگی،پولیس کسی بھی ملکی یا غیر ملکی کو نشے کی حالت میں پائے جانے پر پکڑ کر خصوصی سیل میں رکھنے کی مجاز ہوگی، سفر کرنے والے شائقین کو ایک سے دوسرے شہر پہنچ جانے کے بعد3روز میں پولیس رجسٹریشن کرانے کا پابند کیا گیا ہے،اگر کوئی غیر ملکی ایک ہی شہر میں دوبارہ آئے تو ایک بار پھر اسی مرحلے سے گزرے گا،اگر کوئی نجی فلیٹ میں رہائش اختیار کرے تو مالک رجسٹریشن کرانے کا پابند ہوگا۔
یاد رہے کہ اس قانون کی وجہ سے کئی صحافی پہلے ہی مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں۔ میزبان شہروں میں میچز کے سوا عوامی اجتماعات اور جلسوں جلوسوں کی بھی سختی سے ممانعت کردی گئی ہے،سیاحتی دوروں کو محدود کرنے کے ساتھ تفریحی مقاصد کیلیے استعمال ہونے والی کشتیوں کو بھی دریائوں میں اتارنے کی اجازت نہیں ہوگی،ورلڈکپ کے دوران 41مقامات سے پروازوں کی آمدورفت بھی معطل رہے گی۔
میزبان شہروں کے گرد 100کلومیٹر کی حدود میں ڈرون کیمروں کا استعمال ممنوع ہوگا،آرمی اسٹیڈیمز کے اطراف میں جیمرز بھی نصب کرے گی،ایک میزبان شہر کے میئر نے تو شہریوں کو غیر ضروری نقل وحرکت سے گریز کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کسی اور علاقے میں جانے کا مشورہ دیدیا ہے،جنگلات اور آس پاس میں آگ لگنے کے خطرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے باربی کیو پارٹیز پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

کھیل

ٹیسٹ چیمپئن شپ، ون ڈے لیگ کا اعلان

شائع شدہ

کو

ٹیسٹ چیمپئن شپ، ون ڈے لیگ کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ون ڈے لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ 2018 تا 2023 فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق رینکنگ میں 9 ٹاپ ٹیمیں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گی۔15 جولائی 2019 سے 30 اپریل 2021 تک کے دورانیے میں ہر ٹیم ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر چھ سیریز کھیلے گی اور ٹاپ کی دو ٹیموں کے درمیان جون 2021 میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

سعودی عرب باہر

شائع شدہ

کو

اسکواڈ کا اعلان

ماسکو: لوئس سواریز کے گول کے باعث یوروگوائے نے سعودی عرب کو 1-0 سے ہراکر ناک آؤٹ اسٹیج کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

روسٹو اون ڈون میں کھیلے گئے میچ میں یوروگوائے کی فتح نے روس کی بھی اگلے راؤنڈ میں شرکت یقینی بنادی ہے۔گروپ اے میں مسلسل شکستوں کے باعث سعودی عرب اور مصر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ناک آؤٹ مرحلے میں روس اور یوروگوائے کا مقابلے گروپ بی کی ٹاپ دو ٹیموں سے ہوگا۔ یہ ٹیمیں ایران، پرتگال یا اسپین میں سے کوئی دو ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

تلوار لٹکنے لگی

شائع شدہ

کو

تلوار لٹکنے لگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کا ستارہ گردش میں ہے، ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد اب وہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے رکن ہیں لیکن خراب کارکردگی کی وجہ سے ان کا ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔اب ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حددرجہ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کی وجہ سے ان پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کا ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا اور انہیں کم سے کم تین ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں