Connect with us

کھیل

500 وکٹیں اور 10 ہزار رنز مکمل

شائع شدہ

کو

500 وکٹیں اور 10 ہزار رنز مکمل

بنگلادیشی سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کی 500 وکٹیں مکمل کرلیں۔
شکیب الحسن ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹس میں 10ہزار سے زائد رنز اور 500 یا زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے آل راؤنڈر بن گئے ہیں، انھوں نے افغانستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک وکٹ لے کرانٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کی 500 وکٹیں مکمل کرکے یہ اعزاز حاصل کیا، انھوں نے مجموعی طور پر 302 میچز کھیل کر کیریئر کی 500 وکٹیں مکمل کیں۔ آل راؤنڈر نے ٹیسٹ میچز میں 188، ون ڈے میں 235 جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 77 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، انھوں نے تینوں فارمیٹس میں 500 وکٹیں اور 10ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں۔

کھیل

ٹیسٹ چیمپئن شپ، ون ڈے لیگ کا اعلان

شائع شدہ

کو

ٹیسٹ چیمپئن شپ، ون ڈے لیگ کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ون ڈے لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ 2018 تا 2023 فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق رینکنگ میں 9 ٹاپ ٹیمیں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گی۔15 جولائی 2019 سے 30 اپریل 2021 تک کے دورانیے میں ہر ٹیم ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر چھ سیریز کھیلے گی اور ٹاپ کی دو ٹیموں کے درمیان جون 2021 میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

سعودی عرب باہر

شائع شدہ

کو

اسکواڈ کا اعلان

ماسکو: لوئس سواریز کے گول کے باعث یوروگوائے نے سعودی عرب کو 1-0 سے ہراکر ناک آؤٹ اسٹیج کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

روسٹو اون ڈون میں کھیلے گئے میچ میں یوروگوائے کی فتح نے روس کی بھی اگلے راؤنڈ میں شرکت یقینی بنادی ہے۔گروپ اے میں مسلسل شکستوں کے باعث سعودی عرب اور مصر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ناک آؤٹ مرحلے میں روس اور یوروگوائے کا مقابلے گروپ بی کی ٹاپ دو ٹیموں سے ہوگا۔ یہ ٹیمیں ایران، پرتگال یا اسپین میں سے کوئی دو ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

تلوار لٹکنے لگی

شائع شدہ

کو

تلوار لٹکنے لگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کا ستارہ گردش میں ہے، ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد اب وہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے رکن ہیں لیکن خراب کارکردگی کی وجہ سے ان کا ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔اب ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حددرجہ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کی وجہ سے ان پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کا ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا اور انہیں کم سے کم تین ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں