Connect with us

پاکستان

پیپلزپارٹی کا منصوبہ نظرنہیں آیا

شائع شدہ

کو

پیپلزپارٹی کا منصوبہ نظرنہیں آیا

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سندھ میں دس سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن مجھے ایک بھی ترقیاتی منصوبہ نظر نہیں آیا۔ اس موقع پرپیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے عدالت عظمیٰ کے روبرو کہا کہ پانی کی قلت پر قابو پانے کے کئی حل موجود ہیں، جس میں سمندر کے پانی کو میٹھا بنانے کا منصوبہ شامل ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ منصوبے تو کاغذ پر تھے ہم نے نوٹس لیا تو کام شروع ہوا، آپ کی حکومت تو سندھ میں دس سال سے ہے مجھے ایک ترقیاتی منصوبہ نظر نہیں آیا۔

پاکستان

خطرہ بڑھ گیا

شائع شدہ

کو

خطرہ بڑھ گیا

ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی 100 ملین سے کم ہوکر 15 ملین گیلن رہ گئی۔
ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی یومیہ فراہمی 100 ملین سے کم ہوکر 15 ملین گیلن رہ گئی جب کہ متوقع مون سون بارشوں سے جلد صورتحال معمول پر آجائے گی۔ ترجمان واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ شہری کفایت شعاری سے پانی استعمال کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دوسری بیوی

شائع شدہ

کو

دوسری بیوی

پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے امیدوار برائے قومی اسمبلی اور نامور سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری بیوی کا انکشاف ہوا ہے بتایا گیا ہے کہ طوبی عامر ایک پرائیویٹ چینل میں کورآڈنیٹیر تھیں ۔ عامر لیاقت نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود ہی انکشاف کیا جس کے بعد ’’کھوج ‘‘ٹیم نے کھوج لگائی اور ان کی بیوی کی تصویر بھی حاصل کر لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پیشنگوئی

شائع شدہ

کو

پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے شہر میں صبح اور شام کے وقت پھر بونداباندی کی پیش گوئی کردی۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق آئندہ آنے والے ہفتے کے دوران قبل از مون سون سلسلے کے نتیجے میں شہر کا مطلع مرطوب اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے صبح اور رات کے وقت بونداباندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں درجہ حرارت معتدل رہنے کی پیش گوئی کی ہے جس کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے ہفتے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں