Connect with us

پاکستان

تیاری مکمل

شائع شدہ

کو

تیاری مکمل

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، اہلکار اپنے پیشہ ورانہ خدمات بخوبی انجام دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات پر قابو پانے میں رینجرز کا کردار ہے، پولیس نے بھی آپریشن میں بھرپور رینجرز کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کی شہادت کی وجہ سے کراچی پولیس کا مورال کمزور ہوا تھا، ماضی میں شہر کے یہ حالات تھے کہ پولیس والوں کو دن دھاڑے شہید کردیا جاتا تھا، لیکن ایک کامیاب آپریشن کے بعد شہر کا امن بحال ہوا۔

پاکستان

پی ٹی آئی کی دعوت

شائع شدہ

کو

لاہور باپ کی جاگیر نہیں

تحریک انصاف نے زعیم قادری کوپارٹی  میں شمولیت کی دعوت دیدی،تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا ہے ۔ زعیم قادری تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کریں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔

تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے زعیم قادری کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ انہوں نے کہا کہ زعیم قادری تحریک انصاف میں آجائیں ہم ان کااستقبال کریں گے ۔ مسلم لیگ ن کی اصلیت سامنے آچکی ہے ۔ اس پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا ہے ۔زعیم قادری تحریک انصاف میں آنے کا فیصلہ کریں ہم ان کا خیر مقدمہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ زعیم قادری پختہ سیاسی رہنما ہیں ان کو ان کا حق ملنا چاہئے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چورن اب نہیں بکے گا

شائع شدہ

کو

چورن اب نہیں بکے گا

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن ابھی سے عمران خان کو مسترد کرچکے ہیں اور اب عمران خان کا چورن اب نہیں بکے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 5 سال کیا کام کیا، آج عمران خان کے ساتھ وہی ہورہا ہےجوانہوں نے اپنے کارکنوں کوسکھایا، کارکن لاٹھیاں اٹھا کراپنے لیڈر کو ڈھونڈ رہے ہیں، تحریک انصاف کے کارکن ابھی سے عمران خان کو مسترد کرچکے ہیں، اب عمران خان کا چورن نہیں بکے گا، ٹکٹوں کی غلط تقسیم کرنے والے منہ چھپارہے ہیں اورعمران خان نے 5 سال اس کونکال دو، اس کو ہٹادوکے علاوہ کیا کام کیا، (ن) لیگ کا الیکش میں جھوٹوں کے ساتھ مقابلہ ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنےمنشورکا اعلان کرے گی، نیب میں طلبی صرف (ن) لیگ کے رہنماؤں کی ہورہی ہے، جس کے آگے بھی شریف لگے، نیب اسے طلب کررہی ہے، اگرکرپشن کا کوئی ثبوت ہے توسامنے لائیں، عوام کی خدمت کرنے والوں کے خلاف سازش کی جارہی ہے، 3 دفعہ منتخب وزیراعظم نے100 سے زائد پیشیاں بھگتیں ہیں جب کہ کسی کی بیماریوں کوسیاسی رنگ دیناٹھیک نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے

شائع شدہ

کو

کل حلف اٹھائیں گے

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کا کہنا ہے کہ صاف ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی۔

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں نگران وزیراعظم کوعام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر نگراں وزیر اعظم اور چیف الیکشن کمشنر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عام انتخابات میں سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے الیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں