Connect with us

شوبز

ہندو آگ بگولا

شائع شدہ

کو

ہندو آگ بگولا

اداکارہ پریانکاچوپڑا کو ان کے ہالی ووڈ ڈرامے ’کوانٹیکو‘ میں ہندوقوم پرستوں کو دہشتگرد دکھانے پربھارتیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ پریانکا چوپڑاکبھی اپنے لباس اورکبھی اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار رہتی ہیں۔ حال ہی میں پریانکا چوپڑااپنے ہالی ووڈ ڈرامے’کوانٹیکو سیزن3‘ کی یکم جون کو نشر ہونےوالی ایک قسط کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں-پریانکا چوپڑا ’کوانٹیکو‘سیریز کے تیسرے حصے میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار نبھارہی ہیں، حال ہی میں نشر ہونے والی قسط میں بھارتی قوم پرستوں کے ایک گروہ کو دہشتگرد دکھایاگیا ہے جو نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ہونے والے پاک بھارت اجلاس میں دہشتگردی کرنے اور اس کاالزام پاکستان پر لگانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں لیکن پریانکا چوپڑا دہشتگردی کے اس منصوبے کوناکام بنادیتی ہیں۔
تاہم بھارتیوں کو ڈرامے میں ہندو قوم پرستوں کو دہشتگرد دکھانا پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر معتصب بھارتیوں نے پریانکا چوپڑا کو سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھادئیے۔ بھارتیوں نے پریانکا سے سوال پوچھتے ہوئے کہا بتائیں آپ ایک ایسے شو میں کام کرنا بند کیوں نہیں کررہیں جس میں بھارتیوں کودہشتگرد دکھایاجارہا ہے، پریانکا چند پیسوں اورشہرت کی خاطر اپنے ملک کو نیچا دکھانے کی کوشش کررہی ہیں-
بعد ازاں امریکی ٹی وی اسٹوڈیو اے بی سی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیاگیا کہ پریانکا چوپڑا پر تنقید مناسب نہیں کیونکہ وہ نہ تو ڈرامے کی لکھاری ہیں اورنہ ہدایت کار۔

شوبز

"ایسی کوئی بات نہیں"

شائع شدہ

کو

"ایسی کوئی بات نہیں"

گلوکارہ آئمہ بیگ نے میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ تقریبات اور شوز پر دیر سے پہنچتی ہیں اور یہ ان کی عادت بن چکی ہے-اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے کہا کہ"طیفا ان ٹربل" کی تقریب میں جان بوجھ کر لیٹ نہیں ہوئی بلکہ میں اپنے کسی شوپر تھی جہاں سے فری ہونے کے فوری بعد وہاں پہنچ گئی لیکن میری غیر موجودگی میں علی ظفر نے میرے بارے میں کہا تھا" کہ وہ گانے کی ریکارڈنگ پر بھی لیٹ آیا کرتی تھی"- یہ بات صرف مذاق کی حد تک تھی جسے میڈیا نے غلط رنگ دیا-آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ میں تعلیم یافتہ اور ذمہ دار آرٹسٹ ہوں اور میں کبھی کسی تقریب میں جان بوجھ کر لیٹ نہیں گئی-
یاد رہے کہ "طیفا ان ٹربل" میں آئمہ بیگ اورعلی ظفر کے گائےہوئے گانے "آئٹم نمبر"نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور اس گانے کو صرف دو دنوں میں 20لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں-

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

رواں ہفتے واپسی

شائع شدہ

کو

ریما خان ناروے میں شوکت خانم کے فنڈ ریزر پر

اداکارہ ریما خان رواں ہفتے پاکستان واپس آرہی ہیں۔

اداکارہ ریما خان وطن واپس ایک ملٹی نیشنل برانڈ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آرہی ہیں۔ یاد رہے ریما خان کچھ عرصہ پاکستان میں رہنے کے بعد امریکہ اپنے شوہر کے پاس واپس چلی گئیں تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

مشکل میں پھنس گئے

شائع شدہ

کو

کمال کا لڑکا

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کو کچرا پھینکنے والے نوجوان کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہوگیا۔

ارہان سنگھ نے بتایا کہ ’میرے قانونی مشیر نے ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا کو قانونی نوٹس بھیج دیا اور اب بال ان کی کورٹ میں ہے۔ارہان سنگھ کا کہنا تھا کہ انہیں ویرات اور انوشکا کے جواب کا انتظار ہے۔واضح رہے کہ انوشکا اور ویرات کو قانونی نوٹس نوجوان ارہان سنگھ نے بھیجا ہے جنہیں انوشکا نے گزشتہ ہفتے لگژری گاڑی سے کچرا پھینکنے پر کھری کھری سنائی تھی جس کی ویڈیو ویرات کوہلی نے بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں