Connect with us

شوبز

بھائی پر تشدد کا الزام

شائع شدہ

کو

بھائی پر تشدد کا الزام

اداکار سنجے دت کی بہن نمرتا دت نے انکشاف کیا تھا کہ سنجے دت جب نشے میں ہوتے تھے وہ کچھ بھی نہیں دیکھتے تھے یہاں تک کہ ایک بار نشے کی حالت میں انہوں نے مجھ پر بھی تشدد کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت کی بہن نمرتا دت نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ نشے کی لت نے کیسے ان کے بھائی کی زندگی بری طرح متاثر کی تھی۔ ہر روز میں اپنے بھائی سے اس بارے میں بات کرنے کی کوشش کرتی تھی لیکن کوئی فائدہ نہیں تھا، وہ بہت زیادہ چلانے لگ جاتا تھااور جھگڑا کرنے لگتاتھا۔ ہماری ماں اداکارہ نرگس کی موت کے بعد ایک رات میرا بھائی(سنجے دت)شراب کے نشے میں دُھت گھر آیااسے اس حالت میں دیکھ کر میں اس پر چلائی اور وہ بھی مجھ پر چلایا، جس پر میں نے اسے دھکا دیا جواب میں سنجے دت نے بھی مجھے اتنی زور سے دھکا دیا کہ میرا انگوٹھا فریکچر ہوگیا، وہ بہت مشکل دن تھے۔
سنجے دت نے بھی اپنی پچھلی زندگی کےبارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ جب میری ماں کو کینسر ہوا میں نشے کی لت میں مبتلا ہوچکا تھا۔ سنجے دت نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بار میں ایک کلوگرام ہیروئن اپنے جوتے میں چھپا کر اپنی بہنوں کے ساتھ سفر کررہا تھا اس وقت ایئرپورٹ پرسیکیورٹی اتنی سخت نہیں ہوتی تھی لہٰذا ہم نکل گئے لیکن آج جب میں اس واقعے کے بارے میں سوچتاہوں تو کانپ جاتا ہوں ، میں پکڑا جاتا توٹھیک تھا لیکن میری بہنوں کا کیا ہوتاآپ کو اپنی فیملی سے زیادہ اور کسی کی فکر نہیں کرنی چاہیئے-

شوبز

"ایسی کوئی بات نہیں"

شائع شدہ

کو

"ایسی کوئی بات نہیں"

گلوکارہ آئمہ بیگ نے میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ تقریبات اور شوز پر دیر سے پہنچتی ہیں اور یہ ان کی عادت بن چکی ہے-اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے کہا کہ"طیفا ان ٹربل" کی تقریب میں جان بوجھ کر لیٹ نہیں ہوئی بلکہ میں اپنے کسی شوپر تھی جہاں سے فری ہونے کے فوری بعد وہاں پہنچ گئی لیکن میری غیر موجودگی میں علی ظفر نے میرے بارے میں کہا تھا" کہ وہ گانے کی ریکارڈنگ پر بھی لیٹ آیا کرتی تھی"- یہ بات صرف مذاق کی حد تک تھی جسے میڈیا نے غلط رنگ دیا-آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ میں تعلیم یافتہ اور ذمہ دار آرٹسٹ ہوں اور میں کبھی کسی تقریب میں جان بوجھ کر لیٹ نہیں گئی-
یاد رہے کہ "طیفا ان ٹربل" میں آئمہ بیگ اورعلی ظفر کے گائےہوئے گانے "آئٹم نمبر"نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور اس گانے کو صرف دو دنوں میں 20لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں-

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

رواں ہفتے واپسی

شائع شدہ

کو

ریما خان ناروے میں شوکت خانم کے فنڈ ریزر پر

اداکارہ ریما خان رواں ہفتے پاکستان واپس آرہی ہیں۔

اداکارہ ریما خان وطن واپس ایک ملٹی نیشنل برانڈ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آرہی ہیں۔ یاد رہے ریما خان کچھ عرصہ پاکستان میں رہنے کے بعد امریکہ اپنے شوہر کے پاس واپس چلی گئیں تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

مشکل میں پھنس گئے

شائع شدہ

کو

کمال کا لڑکا

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کو کچرا پھینکنے والے نوجوان کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہوگیا۔

ارہان سنگھ نے بتایا کہ ’میرے قانونی مشیر نے ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا کو قانونی نوٹس بھیج دیا اور اب بال ان کی کورٹ میں ہے۔ارہان سنگھ کا کہنا تھا کہ انہیں ویرات اور انوشکا کے جواب کا انتظار ہے۔واضح رہے کہ انوشکا اور ویرات کو قانونی نوٹس نوجوان ارہان سنگھ نے بھیجا ہے جنہیں انوشکا نے گزشتہ ہفتے لگژری گاڑی سے کچرا پھینکنے پر کھری کھری سنائی تھی جس کی ویڈیو ویرات کوہلی نے بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں