Connect with us

کھیل

ونز ٹیم کو3 کروڑ ڈالرز

شائع شدہ

کو

ونز ٹیم کو3 کروڑ ڈالرز

ورلڈ کپ فٹ بال 2018 کی فاتح ٹیم اس بار 3 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز کی حقدار ٹہرے گی۔ ورلڈ کپ کے لئے ٹیموں کی روس آمد کا سلسلہ جاری ہے ،ایونٹ میں شریک سب ہی ممالک اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے لئے ایکسائیڈ ہیں اور فیورٹ فٹ بال ٹیموں کی فیڈریشن نے جیتنے پر انعامات کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ اگر اسپین کی ٹیم جیت جاتی ہے تو ہر کھلاڑی کو 10 لاکھ ڈالرز ملیں گے ۔ برازیل فاتح ہوئی تو ہر کھلاڑی ساڑھے نو لاکھ ڈالرز اپنے اکاؤنٹ میں پائے گا۔ دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے والی ٹیم کی انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے ،ایونٹ ونر 3کروڑ 92 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم حاصل کرے گی جو تقریباًساڑھے 4 ارب پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ رنرز اپ کو 2 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز ملیں گے ، جبکہ تیسرے نمبر کی ٹیم ڈھائی کروڑ ڈالرز گھر لے کر جائے گی۔

کھیل

پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز

شائع شدہ

کو

پاکستان کی دھوم

 فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نوجوان برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ سے قبل ٹاس کا سکہ اچھالے گا۔

احمد رضا فیفا ورلڈ کپ میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ہوں گے، ان کا تعلق کھیلوں کے سامان کے حوالے سے شہرت رکھنے والے شہر سیالکوٹ سے ہے، ان کے خاندان کے لوگ تین پشتوں سے دنیا کی بڑی بڑی لیگز کیلیے ہاتھوں سے فٹبال بنانے کا کام کر رہے ہیں، رضا برازیلی ٹیم کے مداح ہیں اور نیمار ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔مشروب ساز ادارے نے پاکستانی فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ کو بھی اسپانسر کیا ہے، احمد رضا کی اس کاوش کو معروف فلمساز شرمین عبید چنائے ڈاکومنٹری کی شکل میں فلما رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آم کے دلدادہ

شائع شدہ

کو

آم کے دلدادہ

 ڈیرن سیمی بھی پھلوں کے بادشاہ آم کے دلدادہ نکلے۔

کرکٹر نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں آم کی تین گٹھلیاں دکھائی گئی ہیں، ایک گٹھلی پر کافی زیادہ مقدار میں آم کا گودا باقی ہے، اس طریقے سے آم کھانے والے کو غیرمہذب کہا گیا ہے، دوسری گٹھلی پر بھی کچھ مقدار میں آم کا گودا لگا ہے ، اس طریقے سے آم کھانے والے کو اناڑی کہا گیا ہے، تیسری گٹھلی بالکل صاف ہے ، اس طریقے سے آم کھانے والے کو پروفیشنل کہا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

اعلان جلد ہوگا

شائع شدہ

کو

اعلان جلد ہوگآ

دورہ زمبابوے کے لئے قومی کرکٹ کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔ فاسٹ بائولر محمد عامر کو آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں دورہ زمبابوے میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لئے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت کی۔ قومی ٹیم کا مختصر کیمپ 25 جون سے لگے گا اور 28 جون کی رات قومی ٹیم زمبابوے روانہ ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو کسی ایک سکواڈ میں آرام دیا جا سکتا ہے جب کہ ون ڈے سکواڈ میں محمد حفیظ کی واپسی کا بھی قوی امکان ہے۔ زمبابوے میں پاکستان اور آسٹریلیا سمیت سہ ملکی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ یکم جولائی سے شیڈول ہے جس کے بعد گرین شرٹس نے میزبان ملک کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں