Connect with us

شوبز

اجازت مل گئی

شائع شدہ

کو

اجازت مل گئی

لالی وڈ کی نئی فلم ’’ سات دن محبت ان ‘‘ کو مرکزی فلم سنسر بورڈ اسلام آباد کے ساتھ ساتھ پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز کی جانب سے عام نمائش کیلئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تینوں سنسر بورڈز میں شامل اراکین نے فلم کو بغیر کسی کٹ اور اعتراض کے نمائش کی اجازت دے دی ۔ رومانس اور طنز و مزاح سے بھرپور ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے رواں برس عید الفطر کے تہوار کے موقع پر سنیماؤں کی زینت بنایا جائے گا جس کی مناسبت سے فلم کی تشہیری مہم بھی جاری ہے ۔ فلم کو ’’ زندہ بھاگ‘‘ کی ڈائریکشن سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی ڈائریکٹر جوڑی مینو فرجاد نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اس کی سٹار کاسٹ میں ماہرہ خان ، شہریار منور، آمنہ الیاس، میرا سیٹھی ، جاوید شیخ ، حنا دلپذیر سمیت دیگر نمایاں ہیں ۔ فلم کے موضوع، کردار اور کہانی کی مناسبت سے فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے نامور فنکاروں کو بھی فلم کا حصہ بنایا گیا ہیجبکہ فلم کا میوزک ارشد محمود، شجاع حیدر اورشانی ارشد نے مل کر ترتیب دیا ہے ۔ ٹریڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ ’’ 7دن محبت ان ‘‘ لالی وڈ کی روایتی فارمولا فلموں سے الگ اور فلم میکنگ کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری پروڈکشن ہیجو گذشتہ برس ریلیز ہونے والی فلموں کا باکس آفس ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہے گی -

شوبز

"ایسی کوئی بات نہیں"

شائع شدہ

کو

"ایسی کوئی بات نہیں"

گلوکارہ آئمہ بیگ نے میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ تقریبات اور شوز پر دیر سے پہنچتی ہیں اور یہ ان کی عادت بن چکی ہے-اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے کہا کہ"طیفا ان ٹربل" کی تقریب میں جان بوجھ کر لیٹ نہیں ہوئی بلکہ میں اپنے کسی شوپر تھی جہاں سے فری ہونے کے فوری بعد وہاں پہنچ گئی لیکن میری غیر موجودگی میں علی ظفر نے میرے بارے میں کہا تھا" کہ وہ گانے کی ریکارڈنگ پر بھی لیٹ آیا کرتی تھی"- یہ بات صرف مذاق کی حد تک تھی جسے میڈیا نے غلط رنگ دیا-آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ میں تعلیم یافتہ اور ذمہ دار آرٹسٹ ہوں اور میں کبھی کسی تقریب میں جان بوجھ کر لیٹ نہیں گئی-
یاد رہے کہ "طیفا ان ٹربل" میں آئمہ بیگ اورعلی ظفر کے گائےہوئے گانے "آئٹم نمبر"نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور اس گانے کو صرف دو دنوں میں 20لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں-

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

رواں ہفتے واپسی

شائع شدہ

کو

ریما خان ناروے میں شوکت خانم کے فنڈ ریزر پر

اداکارہ ریما خان رواں ہفتے پاکستان واپس آرہی ہیں۔

اداکارہ ریما خان وطن واپس ایک ملٹی نیشنل برانڈ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آرہی ہیں۔ یاد رہے ریما خان کچھ عرصہ پاکستان میں رہنے کے بعد امریکہ اپنے شوہر کے پاس واپس چلی گئیں تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

مشکل میں پھنس گئے

شائع شدہ

کو

کمال کا لڑکا

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کو کچرا پھینکنے والے نوجوان کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہوگیا۔

ارہان سنگھ نے بتایا کہ ’میرے قانونی مشیر نے ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا کو قانونی نوٹس بھیج دیا اور اب بال ان کی کورٹ میں ہے۔ارہان سنگھ کا کہنا تھا کہ انہیں ویرات اور انوشکا کے جواب کا انتظار ہے۔واضح رہے کہ انوشکا اور ویرات کو قانونی نوٹس نوجوان ارہان سنگھ نے بھیجا ہے جنہیں انوشکا نے گزشتہ ہفتے لگژری گاڑی سے کچرا پھینکنے پر کھری کھری سنائی تھی جس کی ویڈیو ویرات کوہلی نے بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں