Connect with us

پاکستان

اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ایک

شائع شدہ

کو

اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ایک

پاکستان مسلم لیگ(ن) اورپیپلزپارٹی کے درمیان ڈیل طے ہوگئی ہے جس مقصد عام انتخابات میں عمران خان کا راستہ روکنا اورمرکزمیں حکومت بنانے میں ناکامی سے دوچارکرناہے- یہ انکشاف ایک بڑے میڈیا گروپ کے چیف ایڈیٹراورملک کے ممتازصحافی ضیاء شاہد نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کیا.ضیاء شاہد کے مطابق مسلم لیگ(ن)اورپیپلزپارٹی کے درمیان ڈیل حتمی مرحلہ میں داخل ہوچکی ہے چند روزقبل نجم سیٹھی کی رہائش گاہ پرمیاں نوازشریف اورآصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں معاملات طے پا چکے ہیں- دونوں سیاسی قائدین کے درمیان یہ بھی طے ہوا ہے کہ عمران خان کے اقتدارمیں آنے سے دونوں پارٹیوں کوشدید نقصان ہوگا اس لئے عمران خان کوآئین کے آرٹیکل 62 اور63 کے تحت نا اہل بھی کرایا جائے گا- یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے میڈیا سیل نے بنی گالاکے معملات کی دستاویزات ،فلمیں ڈی این اے رپورٹس بھی حاصل کرلی ہیں جس کے لئے گزشتہ 7 سال سے کام ہورہاتھا-جبکہ ریحام خان کی کتاب بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے- یہ امرقابل ذکرہے کہ آصف زرداری کسی بھی قیمت پرمیاں نوازشریف کے ساتھ ملاقات کرنے اورہاتھ ملانے کے لئے تیارنہیں تھے تاہم چند روزقبل اپنی بہن فریال تالپورکی نیب میں طلبی اور اپنے ایک بہنوئی کے خلاف نیب تحقیقات شروع ہونے کی وجہ سے اس ڈیل پرآمادہ ہوئے-اس انکشاف میں یہ اشارہ بھی دیا گیا ہے کہ میاں نوازشریف اورآصف زرداری گٹھ جوڑکوواضح اوردوٹوک پیغام دیا جائے-

پاکستان

پی ٹی آئی کی دعوت

شائع شدہ

کو

لاہور باپ کی جاگیر نہیں

تحریک انصاف نے زعیم قادری کوپارٹی  میں شمولیت کی دعوت دیدی،تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا ہے ۔ زعیم قادری تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کریں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔

تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے زعیم قادری کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ انہوں نے کہا کہ زعیم قادری تحریک انصاف میں آجائیں ہم ان کااستقبال کریں گے ۔ مسلم لیگ ن کی اصلیت سامنے آچکی ہے ۔ اس پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا ہے ۔زعیم قادری تحریک انصاف میں آنے کا فیصلہ کریں ہم ان کا خیر مقدمہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ زعیم قادری پختہ سیاسی رہنما ہیں ان کو ان کا حق ملنا چاہئے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چورن اب نہیں بکے گا

شائع شدہ

کو

چورن اب نہیں بکے گا

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن ابھی سے عمران خان کو مسترد کرچکے ہیں اور اب عمران خان کا چورن اب نہیں بکے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 5 سال کیا کام کیا، آج عمران خان کے ساتھ وہی ہورہا ہےجوانہوں نے اپنے کارکنوں کوسکھایا، کارکن لاٹھیاں اٹھا کراپنے لیڈر کو ڈھونڈ رہے ہیں، تحریک انصاف کے کارکن ابھی سے عمران خان کو مسترد کرچکے ہیں، اب عمران خان کا چورن نہیں بکے گا، ٹکٹوں کی غلط تقسیم کرنے والے منہ چھپارہے ہیں اورعمران خان نے 5 سال اس کونکال دو، اس کو ہٹادوکے علاوہ کیا کام کیا، (ن) لیگ کا الیکش میں جھوٹوں کے ساتھ مقابلہ ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنےمنشورکا اعلان کرے گی، نیب میں طلبی صرف (ن) لیگ کے رہنماؤں کی ہورہی ہے، جس کے آگے بھی شریف لگے، نیب اسے طلب کررہی ہے، اگرکرپشن کا کوئی ثبوت ہے توسامنے لائیں، عوام کی خدمت کرنے والوں کے خلاف سازش کی جارہی ہے، 3 دفعہ منتخب وزیراعظم نے100 سے زائد پیشیاں بھگتیں ہیں جب کہ کسی کی بیماریوں کوسیاسی رنگ دیناٹھیک نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے

شائع شدہ

کو

کل حلف اٹھائیں گے

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کا کہنا ہے کہ صاف ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی۔

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں نگران وزیراعظم کوعام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر نگراں وزیر اعظم اور چیف الیکشن کمشنر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عام انتخابات میں سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے الیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں