Connect with us

انٹرنیشنل

طالبان جنگ بندی پرآمادہ

شائع شدہ

کو

طالبان جنگ بندی پرآمادہ

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عسکریت پسند طالبان جنگجوؤں کی جانب سے صحافیوں کو بھیجے گئے ایک بیان میں عید الفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس دوران مقامی طالبان کمانڈرز کو افغان فوج پر حملہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم طالبان ترجمان نے واضح کیا ہے کہ جنگ کی بندی کا اعلان صرف افغان فوج کے لیے ہے غیر ملکی فوجوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ طالبان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تین روزہ سیز فائر کے بعد عسکری کارروائیاں دوبارہ بحال کر دی جائیں گی تاہم جنگ بندی کے دوران کسی بھی حملے کے خلاف طالبان دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں، سیز فائر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یہ اقدام اسلامی تہوار پر جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا گیا ہے۔اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی نے بھی طالبان کے خلاف ایک ہفتے کے لیے سیز فائر کا اعلان کیا تھا۔ 2001 میں امریکا کی قیادت میں افغانستان پر فوج کشی کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان نے سیزفائر کا اعلان کیا ہو۔

انٹرنیشنل

علیحدگی کا اعلان

شائع شدہ

کو

علیحدگی کا اعلان

امریکا نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر منافق اوراسرائیل مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے اپنی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اسرائیل مخالف اور منافق ہے جس نے انسانی حقوق کو مذاق بنا رکھا ہے، لہذا امریکا اس کونسل کی رکنیت چھوڑنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ نکی ہیلی نے انسانی حقوق کونسل کو سیاسی تعصب کی گندگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ رکنیت چھوڑنے کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ امریکا اپنی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے امریکا سے اپنا فیصلہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکا کونسل کا ممبر رہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد الحسین نے کہا کہ امریکی اقدام مایوس کن تو ہے لیکن حیران کن نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

حیرت انگیز انکشاف

شائع شدہ

کو

حیرت انگیز انکشاف

صدر مملکت ممنون حسین نے بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دے دیا۔
تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں آبی وسائل اور پائیدار ترقی کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی صورت حال تسلی بخش ہے، پانی کے مسائل کے حل کے لیے عالمی تعاون پاکستان کی ترجیح ہے۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پانی زندگی کی اہم ترین ضرورت، توانائی کے حصول کا ذریعہ، زراعت، صنعت اور انسانی زندگی کی بقا کا ضامن ہے، پانی کے وسائل کو درپیش چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے کے لیے شراکت داری کی ضرورت ہے، عالمی برادری غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے لیے کوششیں کرے، کانفرنس خطے میں پانی کے مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

مقدمہ کا اعلان

شائع شدہ

کو

مقدمہ کا اعلان

امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ریاست غیرقانونی طور پر امریکی سرحد عبور کرنے والے تارکین وطن کے بچوں کو والدین سے جدا کرنے سے متعلق پالیسی پر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ کرے گی۔
ڈیموکریٹ امیدواراورامریکی صدر کے سیاسی حریف اینڈریو کیومو نے مقدمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'خاندانوں کو جدا کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی اخلاقی پستی اور انسانی المیہ ہے۔' کیومو نے کہا کہ سرحد پر بچوں کو ان کے والدین سے جدا کرنے کا عمل امریکی آئین، امریکی سپریم کورٹ اور 1997 کے قانونی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت تارکین وطن کے بچوں سے سلوک کے حوالے سے معیار قائم کیا گیا ہے۔ کیومو کا کہنا تھا کہ وہ متعدد ریاستی ایجنسیوں کو ہدایات جاری کریں گے کہ وہ ریاست نیویارک کے 10 فیڈرل شیلٹرز میں موجود 70 کے قریب بچوں کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں