Connect with us

شوبز

’می ٹُو‘ کا نتیجہ

شائع شدہ

کو

’می ٹُو‘ کا نتیجہ

جنسی استحصال کے خلاف شروع کی جانے والی می ٹُو تحریک کو آٹھ ماہ ہو گئے ہیں۔ اس تحریک کو اب عالمی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ مس امریکا کے مقابلہ حسن کو بھی جنسی استحصال کے خلاف تحریک می ٹُو کی شدت کا سامنا ہے اور اس کے بعض ضوابط کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔منتظمین نے اس تحریک کے تناظر میں امریکا کی حسین ترین خاتون کے انتخاب کے سالانہ مقابلے میں شریک خواتین کے لیے زیر جامہ اور شام کے مہین گاؤن پہننے کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔
خواتین کے حقوق کی کئی تنظیمیں ملکہ حسن کے انتخاب میں ایسے پہناوے زیب تن کرنے کو خواتین کے جنسی استحصال کے زمرے میں شمار کرتی ہیں۔ سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں منعقد کیے جانے والے مقابلہٴ ہائے حسن میں صنفِ نازک کے خلاف مردوں میں پائے جانے ایک مخصوص حاسدانہ رویے کو ضابطے کی شکل دی جا چکی ہے۔رواں ہفتے کے دوران امریکی مقابلہٴ حسن کے انتظامی ادارے کی سربراہ گریٹشن کارلسن کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اب مس امریکا کے سالانہ مقابلوں کے ضوابط میں بنیادی تبدیلیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں اور شریک خواتین کی طرف سے جسمانی نمائش سے اجتناب کیا جائے گا۔

شوبز

واپسی کا فیصلہ

شائع شدہ

کو

واپسی کا فیصلہ

ماضی کی معروف اداکارہ سائرہ خان نے شوبز میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے-سائرہ خان کا تعلق ملتان سے ہے جنہوں نے اپنے کیرئر کے دوران بہت سی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا لیکن کیرئر کے عروج پر انہوں نے شادی کرکے شوبز کی دنیا چھوڑ دی-سائرہ خان پندرہ سال سے زائد گمنام رہیں اور اس دوران ان کا کسی سے بھی رابطہ نہیں تھا لیکن چند روزقبل انہوں نے سوشل میڈیا جوائن کرتے ہوئے ماضی کی کئی یادگار تصاویر بھی پوسٹ کیں-سائرہ خان نے"کھوج نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوبز میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہےاور جلد ہی میں دوبارہ کام کرتی ہوئی نظر آؤں گی-ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہا کہ کام کے سلسلے میں کراچی بات چیت جاری ہے جس کا فیصلہ ہوتے ہی میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کروں گی-یاد رہے کہ سائرہ خان کے یادگار ڈراموں میں بیٹی،پراندہ اور ساون شامل ہیں-
واپسی کا فیصلہ

 

واپسی کا فیصلہ

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

’’کون ہے یہ آدمی"

شائع شدہ

کو

’’کون ہے یہ آدمی"

اداکارہ ارمینا خان سیاسی جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ پر بھڑک اٹھیں اور کہا ایسے شخص کو ٹی وی پر بلانے کی اجازت کیسے دی گئی۔ارمینا خان سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال رہتی ہیں اور اداکاری کے علاوہ ملکی مسائل میں بھی بہت زیادہ دلچسپی لیتی ہیں اور اکثروبیشتر اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔ گزشتہ روز ارمینا خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو خوب کھری کھری سنادیں۔ارمینا خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیاہے جس میں شیخ رشید کسی ٹاک شو میں بیٹھ کر فلم انڈسٹری کے خلاف نازیبا گفتگو کررہے ہیں۔ ارمینا خان نے فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کے لیے نازیبا لفظ استعمال کرنے پر شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ’’کون ہے یہ آدمی؟ اوریہ کیوں فلم انڈسٹری کے خلاف نازیبا گفتگو کیوں کررہاہے؟ اس کے علاوہ اسے کس نے اجازت دی اتنی نامناسب زبان ٹیلی ویژن پر استعمال کرنے کی؟


’’کون ہے یہ آدمی"

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

Yes. He’s the best

شائع شدہ

کو

Yes. He’s the best

اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم’زیرو‘کا ٹیزر دیکھ کر حیران رہ گئیں اورمداحوں سے ٹیزر کے حوالے سےاپنے خیالات کا اظہار کیا۔گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک مداح نے ماہرہ خان سے فلم کے ٹیزر سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا ’کیا آپ نے ’زیرو‘کا ٹیزر دیکھا ہے، کیا آپ کو ٹیزر پسند آیا؟ ‘جس پر ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا ’جی ہاں! اس کے ساتھ ہی ماہرہ نے شاہ رخ خان اورٹیزر کی تعریف کرتے ہوئے کہا شاہ رخ خان بہترین ہیں۔‘‘Yes. He’s the best

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں