Connect with us

پاکستان

دیر کی تاریخ میں ہلچل

شائع شدہ

کو

دیر کی تاریخ میں ہلچل

پی ٹی آئی نے دیر کی انتخابی تاریخ میں نئی ہلچل مچا دی، دیر میں روایتی طور پر سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے خواتین ووٹ نہیں ڈالتی لیکن علاقائی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون امیدوار کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا، تحریک انصاف کی امیدوار حمیدہ شاہد پی کے 10 اپر دیر سے الیکشن لڑیں گی۔ آئندہ عام انتخابات کیلئے دیر سے پہلی بار جنرل نشست پر خاتون امیدوار میدان میں اتریں گی، حمیدہ شاہد پیشے کے اعتبار سے فیشن ڈیزائنر ہیں اور تحریک انصاف کے صوبائی اسپورٹس ونگ کی نائب صدر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ حمیدہ شاہد نے 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں اپر دیر میں خواتین کی علاقائی کمیٹیاں بھی بنائی تھیں، دیر میں خواتین کے ووٹ پر غیراعلانیہ لیکن متفقہ پابندی کے باجود حمیدہ شاہد پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

پاکستان

پی ٹی آئی کی دعوت

شائع شدہ

کو

لاہور باپ کی جاگیر نہیں

تحریک انصاف نے زعیم قادری کوپارٹی  میں شمولیت کی دعوت دیدی،تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا ہے ۔ زعیم قادری تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کریں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔

تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے زعیم قادری کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ انہوں نے کہا کہ زعیم قادری تحریک انصاف میں آجائیں ہم ان کااستقبال کریں گے ۔ مسلم لیگ ن کی اصلیت سامنے آچکی ہے ۔ اس پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا ہے ۔زعیم قادری تحریک انصاف میں آنے کا فیصلہ کریں ہم ان کا خیر مقدمہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ زعیم قادری پختہ سیاسی رہنما ہیں ان کو ان کا حق ملنا چاہئے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چورن اب نہیں بکے گا

شائع شدہ

کو

چورن اب نہیں بکے گا

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن ابھی سے عمران خان کو مسترد کرچکے ہیں اور اب عمران خان کا چورن اب نہیں بکے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 5 سال کیا کام کیا، آج عمران خان کے ساتھ وہی ہورہا ہےجوانہوں نے اپنے کارکنوں کوسکھایا، کارکن لاٹھیاں اٹھا کراپنے لیڈر کو ڈھونڈ رہے ہیں، تحریک انصاف کے کارکن ابھی سے عمران خان کو مسترد کرچکے ہیں، اب عمران خان کا چورن نہیں بکے گا، ٹکٹوں کی غلط تقسیم کرنے والے منہ چھپارہے ہیں اورعمران خان نے 5 سال اس کونکال دو، اس کو ہٹادوکے علاوہ کیا کام کیا، (ن) لیگ کا الیکش میں جھوٹوں کے ساتھ مقابلہ ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنےمنشورکا اعلان کرے گی، نیب میں طلبی صرف (ن) لیگ کے رہنماؤں کی ہورہی ہے، جس کے آگے بھی شریف لگے، نیب اسے طلب کررہی ہے، اگرکرپشن کا کوئی ثبوت ہے توسامنے لائیں، عوام کی خدمت کرنے والوں کے خلاف سازش کی جارہی ہے، 3 دفعہ منتخب وزیراعظم نے100 سے زائد پیشیاں بھگتیں ہیں جب کہ کسی کی بیماریوں کوسیاسی رنگ دیناٹھیک نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے

شائع شدہ

کو

کل حلف اٹھائیں گے

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کا کہنا ہے کہ صاف ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی۔

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں نگران وزیراعظم کوعام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر نگراں وزیر اعظم اور چیف الیکشن کمشنر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عام انتخابات میں سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے الیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں