Connect with us

کھیل

آفیشل گیت کی دھوم

شائع شدہ

کو

آفیشل گیت کی دھوم

روس میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے آفیشل گیت Live It Up نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی. تفصیلات کے مطابق فیفا کی جانب سے روس میں منعقدہ ورلڈ کپ کا آفیشل گیت ریلیز کر دیا گیا، جسے مداحوں کی جانب سے شاندار ردعمل ملا ہے. گذشتہ روز ریلیز ہونے اس گیت کو فقط یوٹیوب پر پچاس لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں. دیگر سائٹس پر بھی اسے بڑی تعداد میں دیکھا اور شیئر کیا گیا. اس میگا ایونٹ کے آفیشل گیت کو آواز دی ہے کہ معروف گلوکار نکی جیم نے، جن کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں‌ ہیں. گانے کی ویڈیو میں‌ معروف امریکی اداکار ول اسمتھ اور برازیل کے معروف فٹبالر رونالڈینیو نے پرفارم کیا ہے، گیت کو شائقین اور سامعین کی جانب سے خاصا سراہا گیا ہے. فٹ بال کا یہ عالمی میلہ 14 جون سے روس میں شروع ہوگا، ایونٹ کے بخار نے پوری دنیا کو لپیٹ میں‌ لے لیا ہے، آج روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے بھی مہمان کھلاڑیوں اور پرستاروں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا. اس عالمی میلے میں‌ دنیا کی 32 بہترین ٹیمیں مدمقابل ہیں، جرمنی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا، میسی، رونالڈو، نیمار جیسے میگا اسٹار ایکشن میں نظر آئیں گے۔ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ ان مقابلوں‌کو دنیا میں بھر میں‌ریکارڈ تعداد میں دیکھا جائے گا.

کھیل

پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز

شائع شدہ

کو

پاکستان کی دھوم

 فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نوجوان برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ سے قبل ٹاس کا سکہ اچھالے گا۔

احمد رضا فیفا ورلڈ کپ میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ہوں گے، ان کا تعلق کھیلوں کے سامان کے حوالے سے شہرت رکھنے والے شہر سیالکوٹ سے ہے، ان کے خاندان کے لوگ تین پشتوں سے دنیا کی بڑی بڑی لیگز کیلیے ہاتھوں سے فٹبال بنانے کا کام کر رہے ہیں، رضا برازیلی ٹیم کے مداح ہیں اور نیمار ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔مشروب ساز ادارے نے پاکستانی فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ کو بھی اسپانسر کیا ہے، احمد رضا کی اس کاوش کو معروف فلمساز شرمین عبید چنائے ڈاکومنٹری کی شکل میں فلما رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آم کے دلدادہ

شائع شدہ

کو

آم کے دلدادہ

 ڈیرن سیمی بھی پھلوں کے بادشاہ آم کے دلدادہ نکلے۔

کرکٹر نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں آم کی تین گٹھلیاں دکھائی گئی ہیں، ایک گٹھلی پر کافی زیادہ مقدار میں آم کا گودا باقی ہے، اس طریقے سے آم کھانے والے کو غیرمہذب کہا گیا ہے، دوسری گٹھلی پر بھی کچھ مقدار میں آم کا گودا لگا ہے ، اس طریقے سے آم کھانے والے کو اناڑی کہا گیا ہے، تیسری گٹھلی بالکل صاف ہے ، اس طریقے سے آم کھانے والے کو پروفیشنل کہا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

اعلان جلد ہوگا

شائع شدہ

کو

اعلان جلد ہوگآ

دورہ زمبابوے کے لئے قومی کرکٹ کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔ فاسٹ بائولر محمد عامر کو آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں دورہ زمبابوے میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لئے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت کی۔ قومی ٹیم کا مختصر کیمپ 25 جون سے لگے گا اور 28 جون کی رات قومی ٹیم زمبابوے روانہ ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو کسی ایک سکواڈ میں آرام دیا جا سکتا ہے جب کہ ون ڈے سکواڈ میں محمد حفیظ کی واپسی کا بھی قوی امکان ہے۔ زمبابوے میں پاکستان اور آسٹریلیا سمیت سہ ملکی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ یکم جولائی سے شیڈول ہے جس کے بعد گرین شرٹس نے میزبان ملک کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں