Connect with us

انٹرنیشنل

بین الاقوامی وارنٹ جاری

شائع شدہ

کو

بین الاقوامی وارنٹ جاری

ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی کے پراسیکیوٹر جنرل نے انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی پاداش میں شام کے فضائی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جمیل حسن کے عالمی وارنٹ جاری کئے ہیں۔ جرمن اخبار ذ’دیر اسپیگل‘ کی رپورٹ کے مطابق شامی فضائی انٹٰیلی جنس ڈائریکٹر جمیل حسن اسد رجیم کے ایک اہم عہدیدار ہیں۔ جرمن پراسیکیوٹرنے ان پر سنگین نوعیت کے جنگی جرائم کے الزامات کے تحت تحقیقات کررہا تھا۔ ان پر سنہ 2011ء اور 2013ء کے دوران اسد رجیم کے خلاف بغاوت کچلنے کی آڑ میں دوران حراست قیدیوں کو اذیتیں دینے، آبر ریزی اور سیکڑوں افراد کو بے دردی سےموت کے گھاٹ اتارنے کے الزامات ہیں۔ جرمن پراسیکیوٹر جنرل کی ترجمان نے اخباری رپورٹ پر کوئی تبصرہ کرنے سےانکار کیا ہے۔ تاہم جرمنی میں مقیم ایک انسانی حقوق کے وکیل انور البنی نے کہا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل نے یورپی دستوری حقوق مرکز کو اسد رجیم کے دست راست سمجھے جانےوالے جمیل حسن کے وارنٹ گرفتاری کے بارے میں تصدیق کی ہے۔

انٹرنیشنل

انڈونیشیا، 200 افراد ڈوب گئے

شائع شدہ

کو

انڈونیشیا، 200 افراد ڈوب گئے

 انڈونیشیا کی جھیل میں مسافر کشتی الٹنے سے 200  افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 18 کو بچالیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا سے منسلک دریائے ٹوبہ میں عید کی تعطیلات کی وجہ سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تفریح کی غرض سے آنے والے سیاحوں کو جھیل کی سیر کرانے کے لیے مختص مسافر کشتی کے الٹنے سے 200 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 18 افراد کو بچالیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

افغانستان چور نکلا

شائع شدہ

کو

کوئی مستقبل نہیں

افغانستان، پاکستانی علاقوں سے پانی چوری میں ملوث پایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان کے سرحدی علاقوں سے پانی چوری کرکے استعمال کررہا ہے اور یہ سلسلہ سالہا سال  سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان نے افغان حکومت کو پانی چوری کی نشاندہی کرتے ہوئے اس پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

ترکی کو طیارے نہیں دیں گے

شائع شدہ

کو

شمالی کوریا کوبڑی پیشکش

روس سے طیارہ شکن دفاعی نظام خریدنے کی اطلاعات پر امریکی سینیٹ نے ترکی کو F-35فائیٹر طیاروں کی فراہمی روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ نے امریکی سینیٹ کے اس فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ترکی کو روس سےS-400کی خریداری سے نہیں روک سکتا اور دراصل امریکا مصنوعی بحران پیدا کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمF-35 طیاروں کا متبادل تلاش کر لیں گے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں