Connect with us

انٹرنیشنل

جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب

شائع شدہ

کو

جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب

اقوام متحدہ میں عرب ممالک کی درخواست پر غزہ کے حوالے سے جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بدھ کے روز ہو گا۔ اس بات کا اعلان جنرل اسمبلی کے اسپیکر میروسلاف لاجیک نے 193 رکن ممالک کو بھیجے گئے خط میں کیا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے ریاض منصور کے مطابق جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں مقبوضہ اراضی میں فلسطینیوں کے لیے بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کا موضوع زیر بحث آئے گا۔ فلسطینی نمائندے نے یہ بات اقوام متحدہ کے صدر دفتر سے جاری ایک اخباری بیان میں بتائی۔ اقوام متحدہ میں سفارتی ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس اجلاس میں اسرائیل کی مذمت کے سلسلے میں ایک قرار داد پر رائے شماری بھی ہو گی۔ ایک ہفتہ قبل سلامتی کونسل میں کویت کی جانب سے پیش کی گئی اسی نوعیت کی ایک قرار داد کو امریکا نے ویٹو کر دیا تھا۔
ابھی تک بین الاقوامی تحفظ کی وہ صورت واضح نہیں ہو سکی ہے جس کا مطالبہ غزہ پٹی میں فلسطینیوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ آیا یہ امر مبصرین سے متعلق ہے یا پھر امن فوج کی تعیناتی کے حوالے سے۔ حالیہ عرصے میں عرب ممالک نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے تجاویز پیش کریں۔ ایک سفارت کار کے مطابق گوتیریس کا کہنا ہے کہ اس مسئلے پر غور کے لیے انہیں سلامتی کونسل کی جانب سے اختیار سونپے جانے کی ضرورت ہے۔

انٹرنیشنل

انڈونیشیا، 200 افراد ڈوب گئے

شائع شدہ

کو

انڈونیشیا، 200 افراد ڈوب گئے

 انڈونیشیا کی جھیل میں مسافر کشتی الٹنے سے 200  افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 18 کو بچالیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا سے منسلک دریائے ٹوبہ میں عید کی تعطیلات کی وجہ سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تفریح کی غرض سے آنے والے سیاحوں کو جھیل کی سیر کرانے کے لیے مختص مسافر کشتی کے الٹنے سے 200 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 18 افراد کو بچالیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

افغانستان چور نکلا

شائع شدہ

کو

کوئی مستقبل نہیں

افغانستان، پاکستانی علاقوں سے پانی چوری میں ملوث پایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان کے سرحدی علاقوں سے پانی چوری کرکے استعمال کررہا ہے اور یہ سلسلہ سالہا سال  سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان نے افغان حکومت کو پانی چوری کی نشاندہی کرتے ہوئے اس پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

ترکی کو طیارے نہیں دیں گے

شائع شدہ

کو

شمالی کوریا کوبڑی پیشکش

روس سے طیارہ شکن دفاعی نظام خریدنے کی اطلاعات پر امریکی سینیٹ نے ترکی کو F-35فائیٹر طیاروں کی فراہمی روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ نے امریکی سینیٹ کے اس فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ترکی کو روس سےS-400کی خریداری سے نہیں روک سکتا اور دراصل امریکا مصنوعی بحران پیدا کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمF-35 طیاروں کا متبادل تلاش کر لیں گے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں