Connect with us

شوبز

مشکل میں پھنس گئے

شائع شدہ

کو

مشکل میں پھنس گئے

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کو کالے ہرن شکار کیس کے بعد اب جنگلی خنزیر شکار کیس میں بھی طلب کرلیا گیا۔ سیف علی خان نے 19 سال قبل 1998 میں راجستھان کی ریاست جودھ پور میں فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘کی شوٹنگ کے دوران اجازت نہ ہونے کے باوجود نایاب کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا جس پر وہاں کی مقامی کمیونٹی کی جانب سے کیس دائر کرنے کے بعد عدالت نے سیف علی خان سمیت، سلمان خان اداکارہ سونالی باندرے، تبو اوراداکارہ نیلم کو طلب کیا تھا اور حال ہی میں اس کیس میں سلمان خان کو تو سزا سنائی گئی تاہم سیف علی خان سمیت دیگر کو بری کردیا گیا تھا مگر اب بلغاریہ میں جنگلی خنزیر کے غیر قانونی شکار میں سیف علی خان کو بیان ریکارڈ کرنے کے لئے طلب کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلغاریہ پولیس نے کچھ روز قبل ایک ایجنٹ کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد بلغاریہ حکومت کی جانب سے انٹر پول کے ذریعے سیف علی خان کا بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست کی گئی تاہم ممبئی کرائم برانچ کے باندرہ یونٹ نے بطور گواہ سیف کا بیان قلم بند کرلیا۔ ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ انٹر پول سے رابطہ ہونے کے بعد پتہ چلا کہ سیف علی خان جنگلی خنزیر شکار کی تحقیقات میں اہم گواہ ہیں جس کے بعد باندرہ یونٹ نے اُن کے گھر جا کر بیان ریکارڈ کیا۔

شوبز

اجازت مل گئی

شائع شدہ

کو

اجازت مل گئی

عائشہ خان نے چند ماہ پہلے شادی کرکے شوبز کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہہ دیا تھا جس کے بعد وہ سوشل میڈیا سے بھی غائب ہوگئی تھیں لیکن شادی کے بعد پہلی عید پر انہوں نے مہندی لگواتے ہوئے اپنی چند تصاویر شیئر کیں جنہیں صارفین نے بہت پسند کیا -یہ امر قابل ذکر ہے کہ عائشہ خان نے میجر عقبہ سے شادی کی تھی-ذرائع کا کہنا ہے شادی کے بعد عائشہ خان پر فیملی کی طرف سے کئی پابندیاں عائد کی گئیں جن کی وجہ سے اب وہ سوشل میڈیا پر متحرک نہیں ہیں البتہ انہوں نے پہلی بار چند تصاویر ضرور شیئر کی ہیں جس کے لئے انہوں نے شوہر سے خصوصی اجازت لی تھی-
اجازت مل گئی

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

ہیپی برتھ ڈے

شائع شدہ

کو

ہیپی برتھ ڈے

عینی جعفری پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ ہیں جنہوں نےایک فلم"بالو ماہی" میں بھی کام کیا تھا-وہ زیادہ تر بیرون ملک مقیم رہتی ہیں-عینی جعفری نے گزشتہ روزیوکے میں اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جہاں رات گئے تک پارٹی جاری رہی-
ہیپی برتھ ڈے

ہیپی برتھ ڈے

ہیپی برتھ ڈے

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

" اوہیلو جی"... جو کہنا ہے کہو

شائع شدہ

کو

" اوہیلو جی"... جو کہنا ہے کہو

گلوکارہ کومل رضوی کا نیا گانا ’ اوہیلو جی‘ ریلیز ہوگیاہے اور اس کی ویڈیو بھی ریلیز کردی گئی ہے جس میں ماضی کے فیشن کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔1980 کا دور پیش کرتے ہوئے اس گانے میں ایک کیفے دکھایا گیا، جہاں کومل رضوی ویٹرس ہیں، جبکہ یاسر حسین مافیا باس بنے ہیں۔کومل رضوی اور یاسر حسین ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، تاہم یاسر کومل کو یہ بات بتانے سے کافی ڈرتے ہیں۔اپنے اس نئے گانے کے حوالے سے کومل رضوی نے بتایا کہ ’کافی عرصے بعد، میں نے ایک گانا لکھا اور اسے کمپوز کیا ہے، میں ایک رومانوی کامیڈی گانا بنانا چاہتی تھی، کیوں کہ اب تک پاکستان کی کسی گلوکارہ نے ایسا گانا نہیں بنایا، امید ہے میرے تمام مداحوں کو یہ گانا اتنا ہی پسند آئے گا جتنا انہیں میرا باقی کام پسند آتا ہے‘۔
گانے کی آرٹ ڈائیریکشن اخلاق مہسر نے کی، جبکہ فوٹوگرافی کی ڈائریکشن کا ذمہ عماد صدیقی نے اٹھایا۔گانے کے میوزک پروڈیوسر سعد سلطان ہیں، جبکہ ایڈیٹنگ اویس عالم نے کی۔
" اوہیلو جی"... جو کہنا ہے کہو

" اوہیلو جی"... جو کہنا ہے کہو

" اوہیلو جی"... جو کہنا ہے کہو

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں