Connect with us

صحت

زندگی بچائیں گے

شائع شدہ

کو

زندگی بچائیں گے

شرارتی چلبلاتے ایموجیز اب آپ کی زندگی بھی بچائیں گے، ایموجیز زلزلے کی صورتحال میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔
سائنسدانوں کا بین الاقوامی گروپ ایموجیز کے بارے میں نئی لاجک لے آیا۔محققین کا کہنا ہے کہ ایموجی کے استعمال سے ذہنی طور پر معلومات کو سمجھنے میں کم وقت لگتا ہے، زلزلے جیسی صورتحال میں جہاں ایک ایک سیکنڈ اہم ہو وہاں ایک ایموجی سے فرق پڑ سکتا ہے۔ سائنسدانوں نے یونی کوڈ سیٹ میں زلزلے کے ایموجی شامل کیے جانے پر زور دینا شروع کریا ہے۔ اس مہم میں زلزلے کی مناسبت سے ایک مناسب ڈیزائن کی تلاش ہے تاکہ اسے یونی کوڈ میں جمع کیا جاسکے۔

صحت

علاج دریافت

شائع شدہ

کو

علاج دریافت

ہانگ کانگ یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم نے ایڈز کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ہانگ کانگ یونیورسٹی کے محققین نےعلاج کو "فنکشنل ٹریٹمینٹ" کا نام دیا ہے۔اس کو چوہوں پر جب آزمایا گیا تو حیران کن طور پر قوت مدافعت میں اضافے کی وجہ سے ان میں ایڈز کا مرض ختم ہو گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

چیری کے فوائد

شائع شدہ

کو

چیری کے فوائد

ماہرینِ غذائیات کے مطابق چیری کھانے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں کیونکہ یہ خوش نما اور خوش ذائقہ پھل کئی اہم طبی اجزا سے بھرپور ہے۔
ایک کپ یا 20 چیری میں 100 کیلوریز ہوتی ہیں جو وٹامن سی کی روزمرہ ضروریات کی 15 فیصد مقدار پوری کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ لیکن اس کے علاوہ چیری کے سات اہم ترین فوائد یہ بھی ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
اینٹی آکسیڈنٹس ہمارے جسم کے باڈی گارڈز ہیں جو کئی امراض سے دور رکھتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس جسم میں اس بگاڑ کو روکتے ہیں جو کینسر، الزائیمر اور دل کے امراض کی وجہ بنتے ہیں۔
ذیابیطس سے محفوظ رکھے
چیری بدن کی اندرونی سوزش کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ ان پھلوں میں شامل ہے جس کا گلاسیمک انڈیکس سب سے کم ہے۔ اسے کھانے سے ئہ ہی شوگر بڑھتی ہے اور نہ ہی انسولین کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اس طرح یہ ذیابیطس سے محفوظ رکھنے میں بہت مؤثر پھل ہے۔
پرسکون نیند کی ضمانت
بہت کم پھل ایسے ہیں جن میں ایک اہم ہارمون میلاٹونِن پایا جاتا ہے اور چیری ان میں شامل ہے۔ یہ ہارمون سونے اور جاگنے کے چکر کو متوازن رکھتا ہے۔ اس پر ایک سروے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ چیری کھانے سے نیند بہتر ہوتی ہے اور نیند بہتر ہونے سے تمام جسمانی اور دماغی افعال بہتر اور منظم ہوتے ہیں۔
جوڑوں کے درد میں آرام
چیری پر کیے گئے کئی اہم تجربات اور سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ اس کا جوس جوڑوں کے درد کو کم کرتا ہے اور گٹھیا کے مرض میں فائدہ پہنچاتا ہے۔
کولیسٹرول گھٹائے
چیری کا جوس برے کولیسٹرول یعنی ’ایل ڈی ایل‘ کولیسٹرول کا دشمن ہے۔ اگر کولیسٹرول میں ایک فیصد کمی ہوجائے تو اس سے دل کے عارضے کا خدشہ دو فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اسی لیے چیری کا رس کولیسٹرل گھٹانے میں بہت معاون ہے۔
ورزش کا درد گھٹائے
ورزش کے بعد بدن میں درد ہونے لگتا ہے اور اس صورتحال میں چیری بدن کے درد کو کم کرتی ہے۔ خلیات کی ٹوٹ پھوٹ اور فرسودگی کو دور کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ پٹھوں اور عضلات میں اینٹھن کا بھی علاج ہے۔ جسمانی مشقت کرنے والے اور کھلاڑی حضرات چیری کا بطورِ خاص استعمال کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

انگوٹھے چرا لیے

شائع شدہ

کو

انگوٹھے چرا لیے

انسانی لاشوں کی نمائش سے ایک شخص نے نہایت چالاکی سے پیرکے دوانگوٹھے کاٹ کرچرالیے۔
اصل انسانی لاشوں کی نمائش سے ایک شخص نے نہایت چالاکی سے پیر کےدو انگوٹھے کاٹ کرچرالیے۔ پولیس نے واقعے کے بعد مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا جس نے نمائش میں رکھی ایک لاش کے دونوں انگوٹھے چرائے تھے اور ان کی قیمت تیرہ لاکھ روپے سے بھی ذیادہ بتائی جارہی ہے۔ نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق اس شخص پر چوری اور نامعلوم شخص کی لاش میں دخل اندازی اور بے حرمتی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ پہلی مرتبہ اس شخص کو آکلینڈ کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں اس کی ضمانت ہوگئی اور اس کے بعد وہ سال کے آخر تک ویلنگٹن ڈسٹرکٹ کورٹ میں دوبارہ پیش ہوگا۔ اصل انسانی لاشوں کی اس عجیب و غریب نمائش کا نام ’باڈی ورلڈ وائٹلز‘ تھا جو ایک سفری نمائش تھی اور پہلی مرتبہ آکلینڈ میں منعقد ہوئی تھی جہاں سے لاش سے انگوٹھے چرالیے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں