Connect with us

پاکستان

ٹکٹوں پراختلافات

شائع شدہ

کو

لوٹے یا پھرلفافے

تحریک انصاف میں کھلاڑی ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، پشاور میں ورکرز اتحاد کے تحت الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، ناراض کارکنوں نے بنی گالہ میں کپتان کی رہائش کے باہر دھرنا دیا۔ کئی شہروں میں مظاہرے، لندن میں بھی احتجاج کیا گیا، نئے آنے والوں کو ٹکٹ مل گئے، پرانے منہ تکتے رہ گئے، تحریک انصاف کے کارکن قیادت کی ناانصافی پر ناراض ہوگئے، پشاور میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف کھلاڑیوں نے فیز تھری چوک میں ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ ارباب نجیب کے حامیوں نے ٹکٹ نہ ملنے پر قیادت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس سے پہلے کارکنوں نے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا دیا اور ٹکٹوں کی مبینہ بندر بانٹ کے خلاف نعرے بازی کی۔
این اے انسٹھ سے چودھری نثار کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کے خواہشمند اجمل صابر راجا نے بھی ٹکٹ نہ ملنے پر احتجاج کیا۔ فیصل آباد کے ضلع کونسل چوک میں کارکنوں نے احتجاج کیا، پی پی 107 میں رضا نصراللہ گھمن کو ٹکٹ دینے پر نعرے بازی کی، کارکنوں نے کپتان سے مطالبہ کیا کہ رضا نصراللہ گھمن سے پارٹی ٹکٹ واپس لیں۔
گوجرانوالہ پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن احتجاجاً مرغے بن گئے اور پی پی 59 امیدوار عارف جٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ کمالیہ سے ریاض فتیانہ کے بیٹے احسن ریاض فتیانہ نے این اے 103 سے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ این اے 113 سے ریاض فتیانہ اور پی پی 122 سے آشفہ ریاض حصہ لیں گی۔

پاکستان

پاکستان کی ریٹنگ منفی کردی

شائع شدہ

کو

پاکستان کی ریٹنگ منفی کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے مستحکم سے منفی کردیا۔

موڈیز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2016 سے زرمبادلہ کے ذخائر 40 فیصد کم ہوئے ہیں اور ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر صرف دو ماہ کی درآمد کیلئے کافی ہیں۔موڈیز کے مطابق پاکستان کی معاشی نمو میں بہتری کے امکانات موجود ہیں اور مرکزی بینک کی جانب سے پالیسی سخت کرنے کے فوائد ہوں گے جب کہ پاکستان کی معاشی نموجی ڈی پی کے 5 فیصد سے زائد رہے گی۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال مہنگائی کی شرح 4 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد ہوگی جب کہ اگلے مالی سال معاشی شرح نمو 5.8 فیصد کے بجائے 5.2 فیصد ہوگی۔موڈیز کے مطابق توانائی منصوبوں میں بہتری سے معیشت بیرونی اوراندرونی دھکچے برداشت کرسکے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نثار کے گھر جلسہ

شائع شدہ

کو

پروٹوکول ختم

پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں چودھری نثار علی خان کے آبائی حلقہ ٹیکسلا میں جلسہ کرے گی۔

اس جلسہ سے میاں نوازشریف خود خطاب کریں گے تاہم اس سلسلہ میں ابھی مشاورت جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بہادری دیکھانے کی ضرورت نہیں

شائع شدہ

کو

واپسی کیلئے مشورے

سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ میں نے جنگیں لڑی ہیں اس لیے مجھے اپنی بہادری ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف کا بیرون ملک سے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور مجھ پر کمنٹس ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نےجنگیں لڑی ہیں اس لیے مجھے اپنی بہادری ثابت کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف ای سی ایل میں نہیں تو مجھے کیوں رکھا گیا ہے؟ مجھے عدالت میں گرفتار نہ کرنے کا تو کہا گیا مگر اس کے بعد کیا ہو گا؟انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہر حلقے میں جانا چاہتا تھا اور میرا مقصد پاکستان آکر اپنی پارٹی کو لیڈ کرنے کے لیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا پورا ارادہ ہے کہ میں پاکستان آؤں اور وقت آئے گا تو میں ضرور پاکستان واپس آؤں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں