Connect with us

کھیل

اسٹرائیک ریٹ بہتر

شائع شدہ

کو

اسٹرائیک ریٹ بہتر

پاکستان ٹیم کی ٹریننگ کے دوسرے روز ہیڈ کوچ کی توجہ اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے پر مرکوز رہی، فخرزمان، احمد شہزاد اور حارث سہیل دل کھول کر اسٹروکس کھیلنے کے ساتھ رننگ بہتر بنانے کیلیے بھی کوشاں رہے،شعیب ملک نے بھی اپنی ٹائمنگ بہتر بنائی، حسین طلعت نے بیٹ اور بال دونوں سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا اور چند اچھے اسٹروکس پر بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی داد سمیٹی۔ فہیم اشرف نے بھی بیٹنگ سیشن میں کریز سے باہر نکل کر جارحانہ اسٹروکس کھیلے، پیسرز نے رنز کو کنٹرول کرنے کیلیے اظہر محمود کے مشوروں پر عمل کیا، شاداب خان اور محمد نواز نے دوسرے نیٹ میں اسپن بولنگ کا جادو جگایا۔ فیلڈنگ سیشن میں اسٹیورکسن نے میدان کے چاروں طرف گیندیں اچھال کر کھلاڑیوں کو خوب دوڑاتے ہوئے کیچ پکڑنے کو کہا، کپتان سرفراز احمد نے بیٹنگ کے ساتھ وکٹ کیپنگ کا الگ سیشن بھی کیا، انھوں نے سنگل وکٹ کے دائیں بائیں پھینکی گئی گیندوں کو قابو کرتے ہوئے اسٹمپنگ کی خصوصی مشق کی،تیاریوں کا یہ سلسلہ جاری تھا کہ بارش نے مداخلت کردی۔

کھیل

ٹیسٹ چیمپئن شپ، ون ڈے لیگ کا اعلان

شائع شدہ

کو

ٹیسٹ چیمپئن شپ، ون ڈے لیگ کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ون ڈے لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ 2018 تا 2023 فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق رینکنگ میں 9 ٹاپ ٹیمیں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گی۔15 جولائی 2019 سے 30 اپریل 2021 تک کے دورانیے میں ہر ٹیم ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر چھ سیریز کھیلے گی اور ٹاپ کی دو ٹیموں کے درمیان جون 2021 میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

سعودی عرب باہر

شائع شدہ

کو

اسکواڈ کا اعلان

ماسکو: لوئس سواریز کے گول کے باعث یوروگوائے نے سعودی عرب کو 1-0 سے ہراکر ناک آؤٹ اسٹیج کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

روسٹو اون ڈون میں کھیلے گئے میچ میں یوروگوائے کی فتح نے روس کی بھی اگلے راؤنڈ میں شرکت یقینی بنادی ہے۔گروپ اے میں مسلسل شکستوں کے باعث سعودی عرب اور مصر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ناک آؤٹ مرحلے میں روس اور یوروگوائے کا مقابلے گروپ بی کی ٹاپ دو ٹیموں سے ہوگا۔ یہ ٹیمیں ایران، پرتگال یا اسپین میں سے کوئی دو ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

تلوار لٹکنے لگی

شائع شدہ

کو

تلوار لٹکنے لگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کا ستارہ گردش میں ہے، ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد اب وہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے رکن ہیں لیکن خراب کارکردگی کی وجہ سے ان کا ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔اب ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حددرجہ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کی وجہ سے ان پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کا ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا اور انہیں کم سے کم تین ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں