Connect with us

کھیل

خطرناک عزائم

شائع شدہ

کو

خطرناک عزائم

23جون سے ہالینڈ میں شیڈول چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، یورپی کنڈیشنز سے ہم آہنگی حاصل کرنے کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم3 جون سے ہی ہالینڈ کے شہر بریڈا میں موجود ہے اورغیرملکی کوچز کی نگرانی میں بھر پور تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ روز پاکستان کا پہلا پریکٹس میچ ہالینڈ کے لیڈن ہاکی کلب کے خلاف شیڈول تھا جس میں گرین شرٹس نے حریف سائیڈ کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں 7گول سے میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا۔میچ کے دوران پاکستانی ٹیم مکمل طور پر چھائی رہی اور اس نے میزبان سائیڈ کے خلاف یکے بعد دیگرے گولز کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
ارسلان قادر بھر پور فارم میں دکھائی دیے انھوں نے گولز کی ہیٹ ٹرک مکمل کر کے گرین شرٹس کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔میچ کے آغاز میں ہی پاکستانی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور پہلے کوارٹر میں 2 گول کرنے میں کامیاب ہو گئی، کھیل کے8 ویں منٹ میں ارسلان قادر نے گرین شرٹس کی طرف سے پہلا گول کیا جسے 12ویں منٹ میں عرفان جونیئر نے ڈبل کردیا، دوسرے کوارٹر میں بھی پاکستانی ٹیم نے عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور مزید 2گول بناکرمیچ پرگرفت مضبوط بنالی۔
پاکستان کی طرف سے تیسرا گول ارسلان قادر نے22ویں منٹ میں کیا، 28ویں منٹ میں کپتان رضوان سینئر نے چوتھا گول بناکرمیزبان سائیڈ کی میچ میں واپسی کے تمام راستے بند کردیے، تیسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم مزید ایک گول کرنے میں کامیاب رہی، یہ گول 43ویں منٹ میں دلبر نے کیا۔چوتھے کوارٹر میں پاکستان نے مزید 2 بار گیند کو جال کے اندر پھینک کر میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا، ارسلان قادر نے 52وین منٹ میں نہ صرف گولز کی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ پاکستان کی کامیابی کی راہ مزید ہموار کر دی۔
کھیل ختم ہونے سے3 منٹ قبل پاکستانی ٹیم نے ایک بار پھر عمدہ موو بنائی اور گیند کو حریف سائیڈ کے ڈی ایریا میں لے جانے میں کامیاب ہو گئی، وہاں پر پہلے سے موجود دلبر نے ساتھی کھلاڑی کے پاس پر انفرادی طور پر دوسرا جبکہ مجموعی طور پر ساتواں گول کر کے پاکستانی ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کی۔ یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم اپنا اگلا پریکٹس میچ ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی، دونوں ٹیمیں 11جون کو ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

کھیل

آسٹریلیا کی بیٹنگ

شائع شدہ

کو

آسٹریلیا کی بیٹنگ

پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ کیلئے انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، جونی بیرسٹو، ایلکس ہیلز، جو روٹ، جوس بٹلر، معین علی، سیم کیورن، لائم پلنکٹ، عادل راشد اور جیک بال شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

نیا پنڈورا باکس کھول دیا

شائع شدہ

کو

کلثوم نواز کے لئے دعا کی اپیل

 قومی کرکٹر عمر اکمل خراب پرفارمنس اور نظم و ضبط کے مسائل کے باعث کافی عرصے سے قومی ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے مگر اس دوران وہ کئی مرتبہ ایسے بیانات دے چکے ہیں جنہوں نے ان کی مشکلات میں اضافہ ہی کیا اور اب ایک مرتبہ پھر انہوں نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈکپ کے میچوں کے دوران انہیں صرف دو گیندیں چھوڑنے کے عوض 2 لاکھ ڈالرز کی پیشکش ہوئی جسے انہوں نے مسترد کر دیا۔عمر اکمل نے کہا کہ ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف ہونے والے میچوں میں نہ کھیلنے کے پیسے ملنے کی پیشکش بھی ہوئی لیکن میں نے جواب دیا کہ میں محب وطن ہوں، دوبارہ میرے ساتھ ایسی بات مت کرنا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

3 اہم میچ

شائع شدہ

کو

پاکستان کی دھوم

فٹ بال ورلڈ کپ2018 میں آج بھی 3اہم میچز کھیلیں جائیں گے

تفصیلات کے مطابق پہلا میچ انگلینڈ اور پانامہ کے درمیان کھیلا جائے گا ، دوسرا میچ جاپان اور سینیگال کے مابین ہو گا اور تیسرا میچ پولینڈ اور کولمبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں