Connect with us

پاکستان

ن لیگ کا بڑا فیصلہ

شائع شدہ

کو

ن لیگ کا بڑا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے لیے پارٹی رہنماؤں نے کراچی سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

شہباز شریف کے لیے کاغذات نامزدگی این اے 248، 249 اور 250 کے لیے حاصل کئے گئے ہیں جب کہ پارٹی صدر کے لیے کاغذات نامزدگی سینیٹر سلیم ضیاء نے حاصل کیے۔سینیٹر سلیم ضیاء کا کہنا تھا کہ عوام نے شہباز شریف کے امیدواروں کو ووٹ دیا تو 6 ماہ میں تقدیر بدل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہاں میندیٹ لینے والوں نے شہرکے لیے کیا کیا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے شہر کا امن بحال نہیں کیا جب کہ شہباز شریف ایک ماہ میں چھ بار کراچی آئے ہیں۔

پاکستان

خطرہ بڑھ گیا

شائع شدہ

کو

خطرہ بڑھ گیا

ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی 100 ملین سے کم ہوکر 15 ملین گیلن رہ گئی۔
ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی یومیہ فراہمی 100 ملین سے کم ہوکر 15 ملین گیلن رہ گئی جب کہ متوقع مون سون بارشوں سے جلد صورتحال معمول پر آجائے گی۔ ترجمان واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ شہری کفایت شعاری سے پانی استعمال کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دوسری بیوی

شائع شدہ

کو

دوسری بیوی

پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے امیدوار برائے قومی اسمبلی اور نامور سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری بیوی کا انکشاف ہوا ہے بتایا گیا ہے کہ طوبی عامر ایک پرائیویٹ چینل میں کورآڈنیٹیر تھیں ۔ عامر لیاقت نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود ہی انکشاف کیا جس کے بعد ’’کھوج ‘‘ٹیم نے کھوج لگائی اور ان کی بیوی کی تصویر بھی حاصل کر لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پیشنگوئی

شائع شدہ

کو

پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے شہر میں صبح اور شام کے وقت پھر بونداباندی کی پیش گوئی کردی۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق آئندہ آنے والے ہفتے کے دوران قبل از مون سون سلسلے کے نتیجے میں شہر کا مطلع مرطوب اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے صبح اور رات کے وقت بونداباندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں درجہ حرارت معتدل رہنے کی پیش گوئی کی ہے جس کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے ہفتے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں