Connect with us

انٹرنیشنل

حفاظتی دیوار تعمیر

شائع شدہ

کو

حفاظتی دیوار تعمیر

ترکی نے شام کی سرحد پر سیکیورٹی مقاصد کے لیے شروع کی گئی دیوار کی تعمیر مکمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ترکی کی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن’توکی‘ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس کی زیرنگرانی شام کی سرحد پر 911 کلو میٹر کے علاقے پر حفاظتی دیوار مکمل کرلی گئی ہے۔فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ارگون طوران نے بتایا کہ شام کی سرحد پر حفاظتی دیوار کا آخری فیز مکمل کرلیا گیا ہے، اس فیز کی لمبائی 564 کلو میٹر تھی۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طورپر 711 کلو میٹر کے علاقے پر دیوار تعمیر کی گئی اور باقی علاقے کو دیوار کے بغیر چھوڑا گیاہے۔ اس میں دونوں ملکوں کی سرحد سے گذرنے والی العاصی نہر بھی شامل ہے۔طوران کا کہنا ہے کہ ایران کی سرحد پر حفاظتی دیوار کا 144 کلو میٹر حصہ ان کی نگرانی میں تعمیر کیا گیا ہے، توقع ہے کہ ایران کی سرحد پر زیرتعمیر حفاظتی دیوار کے موسم بہار تک مکمل کرلی جائے گی۔

انٹرنیشنل

انڈونیشیا، 200 افراد ڈوب گئے

شائع شدہ

کو

انڈونیشیا، 200 افراد ڈوب گئے

 انڈونیشیا کی جھیل میں مسافر کشتی الٹنے سے 200  افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 18 کو بچالیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا سے منسلک دریائے ٹوبہ میں عید کی تعطیلات کی وجہ سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تفریح کی غرض سے آنے والے سیاحوں کو جھیل کی سیر کرانے کے لیے مختص مسافر کشتی کے الٹنے سے 200 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 18 افراد کو بچالیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

افغانستان چور نکلا

شائع شدہ

کو

کوئی مستقبل نہیں

افغانستان، پاکستانی علاقوں سے پانی چوری میں ملوث پایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان کے سرحدی علاقوں سے پانی چوری کرکے استعمال کررہا ہے اور یہ سلسلہ سالہا سال  سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان نے افغان حکومت کو پانی چوری کی نشاندہی کرتے ہوئے اس پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

ترکی کو طیارے نہیں دیں گے

شائع شدہ

کو

شمالی کوریا کوبڑی پیشکش

روس سے طیارہ شکن دفاعی نظام خریدنے کی اطلاعات پر امریکی سینیٹ نے ترکی کو F-35فائیٹر طیاروں کی فراہمی روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ نے امریکی سینیٹ کے اس فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ترکی کو روس سےS-400کی خریداری سے نہیں روک سکتا اور دراصل امریکا مصنوعی بحران پیدا کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمF-35 طیاروں کا متبادل تلاش کر لیں گے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں