Connect with us

پاکستان

الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

شائع شدہ

کو

پارٹی چھوڑنے کی دھمکی

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے بلکہ اب وہ ملک گیر انتخابی مہم چلائیں گے ۔

جاوید ہاشمی نے انتخابات 2018میں حصہ نہ لینے کااعلان کردیا ہے ۔ انہوں نے الیکشن نہ لڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اب الیکشن لڑنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ پارٹی جوکام بھی میرے ذمہ لگائے گی وہ کروں گا ۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے بلکہ اب میں ملکی سطح پر انتخابی مہم چلاﺅں گا ۔اس سے قبل تحریک انصاف کے امیدواروں کے اعلان کے بعد مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت نے جاوید ہاشمی کو پیغام بھیجوایا ہے کہ وہ اپنے معاہدے کے مطابق این اے 156سے شاہ محمود قریشی کے مقابل الیکشن میں حصہ لیں لیکن جاوید ہاشمی اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ نہیں کر پارہے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے ابھی تک کاغذات نامزدگی بھی حاصل نہیں کئے اور نہ ہی لاہور میں ہونے والی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں شرکت کی تھی جس کے بعد ان کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان سامنے آگیا۔

پاکستان

پاکستان کی ریٹنگ منفی کردی

شائع شدہ

کو

پاکستان کی ریٹنگ منفی کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے مستحکم سے منفی کردیا۔

موڈیز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2016 سے زرمبادلہ کے ذخائر 40 فیصد کم ہوئے ہیں اور ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر صرف دو ماہ کی درآمد کیلئے کافی ہیں۔موڈیز کے مطابق پاکستان کی معاشی نمو میں بہتری کے امکانات موجود ہیں اور مرکزی بینک کی جانب سے پالیسی سخت کرنے کے فوائد ہوں گے جب کہ پاکستان کی معاشی نموجی ڈی پی کے 5 فیصد سے زائد رہے گی۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال مہنگائی کی شرح 4 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد ہوگی جب کہ اگلے مالی سال معاشی شرح نمو 5.8 فیصد کے بجائے 5.2 فیصد ہوگی۔موڈیز کے مطابق توانائی منصوبوں میں بہتری سے معیشت بیرونی اوراندرونی دھکچے برداشت کرسکے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نثار کے گھر جلسہ

شائع شدہ

کو

پروٹوکول ختم

پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں چودھری نثار علی خان کے آبائی حلقہ ٹیکسلا میں جلسہ کرے گی۔

اس جلسہ سے میاں نوازشریف خود خطاب کریں گے تاہم اس سلسلہ میں ابھی مشاورت جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بہادری دیکھانے کی ضرورت نہیں

شائع شدہ

کو

واپسی کیلئے مشورے

سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ میں نے جنگیں لڑی ہیں اس لیے مجھے اپنی بہادری ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف کا بیرون ملک سے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور مجھ پر کمنٹس ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نےجنگیں لڑی ہیں اس لیے مجھے اپنی بہادری ثابت کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف ای سی ایل میں نہیں تو مجھے کیوں رکھا گیا ہے؟ مجھے عدالت میں گرفتار نہ کرنے کا تو کہا گیا مگر اس کے بعد کیا ہو گا؟انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہر حلقے میں جانا چاہتا تھا اور میرا مقصد پاکستان آکر اپنی پارٹی کو لیڈ کرنے کے لیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا پورا ارادہ ہے کہ میں پاکستان آؤں اور وقت آئے گا تو میں ضرور پاکستان واپس آؤں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں