Connect with us

پاکستان

جاتی امرا والے ڈرامے بند کریں

شائع شدہ

کو

مریم نوازکےانڈرکام نہیں کرسکتا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری نثار ٹکٹ کے معاملے پر پارٹی قیادت پر برس پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ جاتی امراءوالے ٹکٹ نہ دینے کیلئے مضحکہ خیز ڈرامے کر رہے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے جاتی امراءوالے ڈرامے اور بچگانہ حرکتوں سے اپنا مذاق نہ بنائیں۔میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ان کے ٹکٹ کا امیدوار ہوں اور نہ ہی محتاج ہوں۔انہوں نے کہا کہ بار بار منتخب ہونے والے سینئر ارکان ٹکٹ کے لئے انٹرویو نہیں دیتے ۔چودھری نثار نے کہا کہ ٹکٹ نہ دینے کابہانے کرکے مضحکہ خیز ڈرامے کئے جا رہے ہیں۔ جاتی امراءوالے نہ اپنا مذاق بنائیں اور نہ میری تضحیک کریں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی بیمار ہوں اور علالت سے صحت یابی کے بعد اس موضوع پر کھل کر اظہار خیال کر وں گا ۔

پاکستان

اعلان کر دیا

شائع شدہ

کو

اعلان کر دیا

متحدہ مجلس عمل نے کراچی کی تمام قومی و صوبائی نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کراچی کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنایا جائے گا۔
متحدہ مجلس عمل کی جانب سے مقامی ہوٹل میں اعلان کیا گیا ہے کہ 24جون کو پشاور، 28جون کو کراچی میں علماکنونشن، 29جون کوملتان میں جلسہ یکم جولائی کو مولانا شاہ احمد نورانی کی برسی پر جلسہ اور 8جولائی کوکراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا جائے گا۔ اعلان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ236سے سوماربرفت، این اے237سے محمد اسلام، این اے238 سے محمد اسلام، این اے239سے محمد حلیم خان غوری، این اے240سے عبد الجمیل خان، این اے241سے سلیم حسین، این اے242سے اسد اللہ بھٹو، این اے243سے اسامہ رضی، این اے244سے زاہد سعید، این اے245 سے سیف الدین، این اے 246سے مولانا نور الحق، این اے247سے محمد حسین محنتی، این اے248سے قاری محمد عثمان، این اے249سے سید عطا اللہ شاہ، این اے250 سے حافظ نعیم الرحمن، این اے 251سے محمد لئیق خان، این اے252سے عبد المجید خاصخیلی، این اے253سے منعم ظفرخان، این اے254 سے راشد نسیم،این اے 255سے محمد مستقیم قریشی،اوراین اے256 سے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی امیدوار ہوںگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تمام سہولیات فراہم کریں گے

شائع شدہ

کو

تمام سہولیات فراہم کریں گے

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کی پہلی ترجیح انتخابات کے شفاف،منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کی پہلی ترجیح انتخابات کے شفاف، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے، انشاء اللہ نگراں حکومت اپنی قومی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے میں ضرور کامیاب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ضروری سہولت فراہم کریں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ووٹرز کو بھی پرامن اور آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع دیں گے، اس حوالے سے ہمارے اقدامات اور کارکردگی خود گواہی دے گی جب کہ انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری کے ساتھ محدود مدت میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خطرہ بڑھ گیا

شائع شدہ

کو

خطرہ بڑھ گیا

ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی 100 ملین سے کم ہوکر 15 ملین گیلن رہ گئی۔
ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی یومیہ فراہمی 100 ملین سے کم ہوکر 15 ملین گیلن رہ گئی جب کہ متوقع مون سون بارشوں سے جلد صورتحال معمول پر آجائے گی۔ ترجمان واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ شہری کفایت شعاری سے پانی استعمال کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں