Connect with us

کھیل

لیجنڈری سٹار چل بسیں

شائع شدہ

کو

لیجنڈری سٹار چل بسیں

برازیل کی لیجنڈری ٹینس سٹار ماریا بوئینو 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ماریا بوئینو کے شاندار کھیل کا جادو سن 1950 اور سن 1960 کے عشروں میں سر پر چڑھ کر بول رہا تھا ٗان عشروں میں وہ ومبلڈن کے تین سنگلز ٹائٹلز اور یو ایس اوپن کی ویمن سنگلز چمپئن شپ 4 مرتبہ جیتنے میں کامیاب رہی تھیں۔بوئینو اپنے شاندار کھیل کی وجہ سے اپنی ہم عصر کھلاڑیوں میں بلند مقام رکھتی تھیں اور انہیں موجودہ دور میں بھی انتہائی وقعت حاصل رہی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ ٹینس کورٹ پر کسی ماہر رقاصہ ’ ٹینس بیلا رینا‘کے انداز میں کھیل پیش کیا کرتی تھیں۔کئی ماہرین کے مطابق اْن کا کھیل ہر زاویے سے شائقین کو لبھانے کے ساتھ ساتھ حیران کر دیا کرتا تھا۔تاہم ماریا بوئینو منہ کے سرطان میں مبتلا رہنے کے رحلت پا گئیں۔

کھیل

ٹیسٹ چیمپئن شپ، ون ڈے لیگ کا اعلان

شائع شدہ

کو

ٹیسٹ چیمپئن شپ، ون ڈے لیگ کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ون ڈے لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ 2018 تا 2023 فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق رینکنگ میں 9 ٹاپ ٹیمیں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گی۔15 جولائی 2019 سے 30 اپریل 2021 تک کے دورانیے میں ہر ٹیم ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر چھ سیریز کھیلے گی اور ٹاپ کی دو ٹیموں کے درمیان جون 2021 میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

سعودی عرب باہر

شائع شدہ

کو

اسکواڈ کا اعلان

ماسکو: لوئس سواریز کے گول کے باعث یوروگوائے نے سعودی عرب کو 1-0 سے ہراکر ناک آؤٹ اسٹیج کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

روسٹو اون ڈون میں کھیلے گئے میچ میں یوروگوائے کی فتح نے روس کی بھی اگلے راؤنڈ میں شرکت یقینی بنادی ہے۔گروپ اے میں مسلسل شکستوں کے باعث سعودی عرب اور مصر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ناک آؤٹ مرحلے میں روس اور یوروگوائے کا مقابلے گروپ بی کی ٹاپ دو ٹیموں سے ہوگا۔ یہ ٹیمیں ایران، پرتگال یا اسپین میں سے کوئی دو ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

تلوار لٹکنے لگی

شائع شدہ

کو

تلوار لٹکنے لگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کا ستارہ گردش میں ہے، ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد اب وہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے رکن ہیں لیکن خراب کارکردگی کی وجہ سے ان کا ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔اب ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حددرجہ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کی وجہ سے ان پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کا ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا اور انہیں کم سے کم تین ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں