Connect with us

کھیل

آج فرانس اوربیلجیئم مد مقابل

شائع شدہ

کو

آج فرانس اوربیلجیئم مد مقابل

روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے کا آج سے آغاز ہو رہا ہے اور ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل فرانس اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اپ سیٹ سے بھرپور 21واں فٹبال ورلڈ کپ اختتام کی جانب گامزن ہے اور ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جہاں 4 ٹیمیں عالمی چیمپیئن بننے کی جنگ لڑیں گی۔ ایونٹ میں بڑے بڑے برج الٹ چکے ہیں اور دفاعی چیمپیئن جرمنی کے بعد لیونل میسی کی ارجنٹائن اور کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کے ساتھ ساتھ اسپین، ایشیائی ٹیم جاپان اور میکسیکو کی ٹیمیں بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔ اب تک ایونٹ میں سب کو حیران کرنے والی میزبان روس کا سفر ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں اختتام پذیر ہوا جبکہ یوراگوئے، سوئیڈن اور برازیل بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں فرانس نے یوراگوئے، انگلینڈ نے سویڈن، بیلجیئم نے فیورٹ برازیل اور کروشیا نے میزبان روس کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔
ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ آج سے شروع ہو گا جہاں پہلے سیمی فائنل میں 1998 ورلڈ کپ کی عالمی فرانس کو بیلجیئم کا چیلنج درپیش ہو گا۔ بیلجیئم کی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی ایڈن ہیزرڈ نے سیمی فائنل میں فتح کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اس تاثر کو رد کیا کہ ان کی ٹیم فرانس کو آسان سمجھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیلین فٹ بال ٹیم کو کوارٹر فائنل میں شکست دینے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور کہا ہے سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

کھیل

بحران سے دوچار

شائع شدہ

کو

بحران سے دوچار

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کوچنگ کرتے ہوئے مکی آرتھر اور سینیئر کھلاڑیوں کے اختلافات کی کہانیاں آج بھی زبان زد عام ہیں۔ایسا لگ رہا ہے کہ محمد حفیظ اب مکی آرتھر کے نشانے پر ہیں۔ محمد حفیظ کو پاکستان ٹیم میں لانے سے قبل مکی آرتھر اور انضمام الحق کے درمیان سنجیدہ نوعیت کی جھڑپ ہوئی تھی۔ اب محمد حفیظ ٹیم کے ساتھ سفر کررہے ہیں لیکن وہ ہیڈ کوچ کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔ مکی آرتھر اور سینیئر کھلاڑیوں کے اختلافات کی کہانیاں نئی نہیں ہیں۔ پاکستانی ٹیم میں مصباح الحق اور یونس خان کے جانے کے بعد محمد حفیظ پاکستان کے سینیئر ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں لیکن ان کا ستارہ گردش میں دکھائی دے رہا ہےمکی آرتھر کا خیال ہے کہ پاکستان ٹیم میں واپسی کے بعد محمد حفیظ توقعات پوری نہیں کرسکے ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈر محمد حفیظ سے ایسا لگ رہا ہے کہ قسمت کی دیوی روٹھ گئی ہے اور فوری طورپر پاکستان ٹیم میں ان کی واپسی کا امکان دکھائی نہیں دے رہا۔بولاوایو میں زمبابوے اورپاکستان کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ چوتھے میچ میں بھی محمد حفیظ کو کھلانے کے موڈ میں دکھائی نہیں دیتے ہیں۔ حفیظ پاکستان ون ڈے ٹیم کے واحد کھلاڑی ہیں جو ابھی تک کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیل سکے ہیں۔توقع ہے کہ چوتھے میچ میں آل راؤنڈر محمد نواز، شاداب خان کی جگہ کھیلیں گے۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ بدستور کوچ کے پلان میں شامل نہیں ہیں۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق ، کوچ مکی آرتھر سے سلیکشن معاملات میں رابطے میں ہیں تاہم ایسا لگتا ہے کہ انضمام الحق بھی مکی آرتھر کو قائل نہیں کرسکے ہیں۔
جمعرات کو بولاوایو میں پاکستانی ٹیم کے آپشنل سیشن میں کپتان سرفراز احمد کے علاوہ بابر اعظم ،امام الحق،آصف علی، محمد نواز اور حسن علی نے شرکت کی۔ محمد حفیظ نے ہوٹل میں آرام کو اس لیے ترجیح دی کہ کوچ انہیں چوتھے میچ میں بھی کھلانا نہیں چاہتے ہیں۔ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ریگولر اوپنرز کو نظر انداز کرکے حارث سہیل سے اوپننگ کرائی گئی جس پر سلیکٹرز کوچ سے ناراض ہیں لیکن مکی آرتھر سلیکشن کے معاملات میں کسی کی مداخلت برادشت نہیں کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دورہ انگلینڈ کاشیڈول جاری

شائع شدہ

کو

دورہ انگلینڈ کاشیڈول جاری

انگلینڈکرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق پاکستان اگلے برس ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوینٹی اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ سیریز کے شیڈول کے مطابق سیریز کا واحد ٹی ٹوینٹی میچ 5 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا پہلا ون ڈے 8 مئی کو اوول میں،دوسرا 11 مئی کو ، تیسرا ون ڈے 14 مئی کو،چوتھا ون ڈے 17 مئی کو اور پانچواں 19 مئی کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے پاکستان کو انگلش کنڈیشن سمجھنے کا بہترین موقع میسر آ جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ریٹائرمنٹ

شائع شدہ

کو

ریٹائرمنٹ

بھارت کے وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑگئیں۔ انگلینڈ سے سیریز میں شکست کے بعد سب سے زیادہ تنقید سابق کپتان پر ہی کی جا رہی ہے، لارڈز میں ناکامی کا سبب ان کی سست بیٹنگ کو بھی قرار دیا گیا اور شائقین نے نعرے بازی بھی کی۔ ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں میچ کے بعد کوہلی امپائر سے کہہ رہے ہیں کہ وہ دھونی کو گیند دے دیں، اسی چیز کو بھی جواز قرار دیا جارہا ہے کہ شاید وہ اپنا آخری ون ڈے کھیل چکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں