Connect with us

کھیل

پاکستان کے مدمقابل

شائع شدہ

کو

پاکستان کے مدمقابل

ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز گذشتہ دنوں کراچی میں منعقد ہونے والی لیثرر لیگس نیشنل چمپئن شپ کی فاتح لاہور کی آئی سی اے ڈبلیو (آئی کین اینڈ وِل) کو حاصل ہوا ہے جس نے فائنل میں پشاور کی شنواری ایف سی کو ٹائی بریکر پر شکست دی تھی۔ اسے گروپ ’بی‘ میں رشیا، اسپین اور مالڈوا کے ہمراہ رکھا گیا ہے۔ آئی ایس ایف کے منتخب نائب صدر شاہ زیب محمود ٹرنک والا نے سکس اے سائیڈ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کو ایک بہت بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو عالمی سطح کے ایونٹ میں براہ راست شرکت کا اعزاز حاصل ہونے جارہا ہے توقع ہے کہ لاہور کی آئی سی اے ڈبلیو بہترین تیاری کے ساتھ عالمی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرے گی۔
کپتان آئی سی اے ڈبلیو آفاق احمد نے کہا کہ ہم اپنی پوری تیاری کے ساتھ ورلڈ کپ میں شرکت کےلیے پرتگال جائیں گے ہم اپنے گروپ میں موجود روس اور اسپین کی ٹیموں کو شکست دے کر دنیا کو حیران کرنے کے لیے پُرعز م ہیں۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میری اور میری ٹیم کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ واضح رہے کہ سکس اے سائیڈ ورلڈ کپ میں بھارت کی ٹیم بھی موجود ہے جسے گروپ ’جی‘ میں جرمنی ، کروشیا اور انگولا کے ہمراہ رکھا گیا ہے۔ دیگر گروپ میں گروپ ’اے‘ ُپرتگال، پیراگوئے، ترکی، یونان، گروپ ’سی‘ بیلجئم، چائنا، ویلز، اسکاٹ لینڈ، گروپ ’ڈی‘ فرانس، الجیریا، کینیڈا، آئرلینڈ، گروپ ’ای‘ انگلینڈ، یوایس اے، قازقستان، سلوواکیہ، گروپ ’ایف‘ برازیل، مصر، بلغاریہ، لاٹویا اور گروپ ’ایچ ‘پولینڈ، تنسیا، اومان اور سلووینیا کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔

کھیل

شہرت کی بلندیوں پر

شائع شدہ

کو

شہرت کی بلندیوں پر

بلدیہ ٹاؤن کراچی اور کارساز کی نیول کالونی میں ایک کمرے کے مکان میں سادہ زندگی گزارنے والے فخر زمان کی زندگی میں اس وقت حیران کن تبدیلی آئی جب انہیں پاکستان ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا۔ مردان سے تعلق رکھنے والا یہ اوپنر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے اور اس کا شمار اس وقت دنیا کے بہترین اور صف اول کے اوپننگ بیٹسمینوں میں ہوتا ہے۔ ایک سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ رہنے کی وجہ سے ان کی مالی حالت بھی کافی مستحکم ہوچکی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بڑے بیٹسمین کی نشانی ہے کہ وہ بڑے میچوں میں میچ وننگ اننگز کھیلتا ہے۔فخر زمان اب بڑی ٹیموں کو بھی خاطر میں نہیں لارہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم میں آنے سے قبل بہت ساری فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں اور اب ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم میں فخر زمان کو پورا موقع دیا گیا اور انہوں نے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور پھر پلٹ کر پیچھے نہیں دیکھا، فخر زمان تیزی سے ورلڈ کلاس بیٹسمینوں کی صف میں شامل ہورہے ہیں اور ہم انہیں مستقبل میں ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنا چاہتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف وہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

اظہرمحمود کا کریڈ ٹ

شائع شدہ

کو

اظہرمحمود کا کریڈ ٹ

قومی کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈر فہیم اشرف نے بہترین بولنگ کا کریڈٹ بولنگ کوچ اظہر محمود کو دے دیا۔ زمبابوے کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فہیم اشرف نے کہا کہ ون ڈے کیریئر میں پہلی بار 5 وکٹیں حاصل کرنے پر خوش ہوں، اس کارکردگی کے پیچھے گھر والوں کی دعاؤں اور سب سے زیادہ بولنگ کوچ اظہر محمود کی کوششوں کا ہاتھ ہے، وہ ہمیشہ بولرز کو اعتماد دیتے ہیں اور پورے ردھم سے بولنگ کرتے ہوئے انجوائے کرنے پر ابھارتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بولنگ کوچ کی ہدایت کے مطابق اسٹمپ ٹو اسٹمپ بولنگ کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے کامیابی ملی، نمبر 4 پر بیٹنگ کیلیے تیار تھا تاہم ٹاپ آرڈر کی اچھی پرفارمنس کی وجہ سے باری نہیں آ رہی، جب بھی موقع ملا بیٹنگ میں بھی اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ترقی بھی تنزلی بھی

شائع شدہ

کو

ترقی بھی تنزلی بھی

آئی سی سی کی نئی پلیئرز ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی اوپنر فخر زمان کی ترقی ہوئی اوروہ دوسری پوزیشن پرآگئے جبکہ بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ بیٹنگ میں ویرات کوہلی نے کیریئر بیسٹ 911 پوائنٹس کےساتھ اپنی ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے، بھارت کے خلاف سیریز میں مین آف دی میچ قرار پانے والے جوئے روٹ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کےساتھ تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں، روہت شرما بدستور چوتھے نمبر پر موجود ہیں، ڈیوڈ وارنر 2 درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں، راس ٹیلر ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ فخر زمان 14 درجے ترقی کے ساتھ 24 ویں جبکہ 6 ون ڈے کھیلنے والے امام الحق 70 درجے بہتری کے ساتھ 94 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹاپ 5 بولرز کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جسپریت بمراہ پہلے، راشد خان دوسرے، پاکستانی پیسر حسن علی تیسرے، ٹرینٹ بولٹ چوتھے اور جوش ہیزل ووڈ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ کلدیپ یادیو 8 درجے کی لمبی چھلانگ کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔ عثمان شنواری 66 درجے آگے آتے ہوئے 94 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں