Connect with us

پاکستان

مزید مہلت

شائع شدہ

کو

مزید مہلت

سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کوریفرنس نمٹانے کیلئے 6 ہفتے کی مزید مہلت دے دی۔
رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثاراورجسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل 2 رکنی بنچ نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی نیب ریفرنسزکی مدت میں توسیع کی درخواست پرسماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ نیب کو مزید کتنا وقت درکارہے جس پرنیب وکیل نے کہا کہ شریف فیملی کے خلاف دیگر دو ریفرنسزمیں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کتنے ریفرنس زیر التواء ہیں ایک کا تو فیصلہ ہوچکا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کل چارریفرنس تھے، ایک ریفرنس اسحاق ڈار کے خلاف ہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار تو مفرور ہے، کیا نیب مفرور کو سزا دے سکتی ہے، جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ مفرور ہونے پر سزا ہو سکتی ہے۔

پاکستان

قبضہ گروپ کو ووٹ

شائع شدہ

کو

مقدمہ کی زد میں

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو لال حویلی میں جشن ہوگا اور 26 جولائی کو عمران خان کے ساتھ حکومت بنا کر دکھاؤں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کریں گے، پنڈی والوں سے کہتا ہوں کہ قبضہ گروپ کو ووٹ نہ دینا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے وقت پڑنے پر لوگوں کے پاؤں پڑتے ہیں بعد میں گلے پڑتے ہیں، شریف خاندان نے ملک کو لوٹ کر اپنی جائیدادیں بنائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سرپرائزدیں گے

شائع شدہ

کو

گلگت کی حمایت

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی والے کچرے پر کھڑے ہو کر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میر پور خاص میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال نے کہا ’الیکشن میں پی ایس پی سرپرائز دے گی۔‘ پی ایس پی کے رہنما نے کہا متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی نے مل کر صوبے کو لوٹا ہے، آج دونوں پارٹیاں کچرے پر کھڑے ہو کر ووٹ مانگنے لگی ہیں۔
انتخابات میں پارٹی کی طرف سے سرپرائز کی بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ ہمارا ہوگا یا ہماری حمایت سے بنے گا۔
انھوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال پہلے کراچی میں مرنے والوں کا اسکور پوچھا جاتا تھا، اب شہدا قبرستان میں تالے پڑ گئے ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہا، اب فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔ انھوں نے کہا ’عوام ڈولفن پر مہر لگا کر پی ایس پی کو کام یاب کریں، الیکشن میں کام یابی کے بعد پی ایس پی نمائندے عوام کی خدمت کریں گے۔‘

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دین کے غدار

شائع شدہ

کو

دین کے غدار

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف دین کے غدار ہیں، 25 جولائی کو ن لیگ ماضی کی داستان بن جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گجرات میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دین کے ساتھ غداری کی، ان کا انجام قریب ہے۔ ق لیگ کے رہنما نے کہا ’الیکشن اور الیکشن کمیشن تو ٹھیک جا رہے ہیں لیکن شہباز شریف اور ن لیگ کی حالت خراب دکھائی دے رہی ہے۔‘ چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ملک اور اداروں کے خلاف ہے، اب شریف خاندان کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ پچیس جولائی ن لیگ کے خاتمے کا دن ہے اس لیے ووٹرز موسم کی پرواہ کیے بغیر پولنگ اسٹیشن جائیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں