Connect with us

شوبز

پاکستان میں ریلیز کی تیاری

شائع شدہ

کو

پاکستان میں ریلیز کی تیاری

شائقین کومعیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے معروف ادارے ڈسٹری بیوشن کلب نے بھارتی پنجاب میں بنائی گئی نئی رومانٹک کامیڈی فلم ’’ ودھائیاں جی ودھائیاں ‘‘ کی پاکستان میں نمائش کا اہتمام کیا ہے جو رواں جمعے تیرہ جولائی کو مشرقی پنجاب، آسٹریلیااور کینیڈا کے ساتھ ساتھ پاکستانی سنیماؤں کی زینت بھی بنے گی ۔’ ’ ودھائیاں جی ودھائیاں ‘‘ شہر ہ آفاق پنجابی کامیڈی فلم ’’کیری اون جٹا ‘‘بنانے والے معروف ڈائریکٹر سمیپ کینگ کی نئی پیشکش ہے جس میں معیاری فیملی اینٹرٹینمنٹ کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھا گیا ہے ۔فلم میں بنو ڈھلوں ، گرپریت گگھی ، کرم جیت انمول اور کویتا کوشک ، جسوندر بھلہ اور بی این شرما سمیت دیگر فنکاروں نے یادگار کردار ادا کئے ہیں جبکہ فلم کی کہانی دلچسپ پیرائے معاشرتی روایات اور مسائل کا احاطہ کرتی ہے ۔ ٹریڈ حلقوں کے مطابق ’’ ودھائیاں جی ودھائیاں ‘‘ کی نمائش سے نہ صرف فلم بینوں کو معیاری تفریح ملے گی بلکہ یہ فلم پنجابی فلموں کی مارکیٹ کو تقویت دینے کا باعث بنے گی -

شوبز

سیاہ فام کا حملہ

شائع شدہ

کو

سیاہ فام کا حملہ

معروف پاکستانی قوال حاجی امیر خان پر لندن میں سیاہ فام شخص نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں آنکھ اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

آج 25 ممالک میں تاریخ سازنمائش

شائع شدہ

کو

آج 25 ممالک میں تاریخ سازنمائش

مایہ ناز اداکار علی ظفر اور مایہ علی کی فلم ‘طیفا اِن ٹربل‘ کا پریمیئر کراچی میں ہوا جو کہ ایک روز بعد باضابطہ طور پر ریلیز کی جائے گی۔ مداحوں کا انتظار اب بس ختم ہونے جارہا ہے کیوں کہ ‘طیفا اِن ٹربل‘آج 20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔ اس موقع پر علی ظفر نے کہا کہ اتنا خوش ہوں کہ ’بیان نہیں کرسکتا، آپ لوگوں نے فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی ہٹ کروادی ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ فلم یہ سوچ کر بنائی گئی تھی کہ پاکستان کی پہلی بین الاقوامی معیار کی فلم بنائی جائے جو پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کردے۔علی ظفر نے بتایا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جو 25 ممالک میں ریلیز کی گئی ہے، ان 25 میں سے 15-16 ممالک ایسے ہیں جن میں کوئی پاکستانی فلم ریلیز نہیں کی گئی۔ فلم ڈائریکٹر احسن رحیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب وہ انڈسٹری میں نئے تھے اور کوئی ان ویڈیو بنانے کو تیار نہیں تھا تو احسن رحیم نے گانا ’چھنو‘ کی ویڈیو بنائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ ان کی پہلی فلم احسن رحیم بنائیں، یہ ان کا خواب تھا جو پورا ہوگیا۔ علی ظفر نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ سینما آئیں اور فلم دیکھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

بالی ووڈ کا سپرہیروکون ...

شائع شدہ

کو

بالی ووڈ کا سپرہیروکون ...

بالی ووڈ ایکٹرس شورتی حسن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویومیں کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کا حقیقی مرد اورسپرہیروکون ہے یہ میں آپ کوبتاتی ہوں اوراس مرد کا نام ہے جان ابراہم -اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے شورتی حسن نے کہا کہ جان نا صرف اپنے ساتھی فنکاروں کے دکھ سکھ کا ساتھی ہے بلکہ وہ اپنے مداحوں کے آڑے وقتوں میں بھی ان کے کام آتا ہے اور مجھے اس کی اسی خوبی پرپیارآتا ہے-

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں