Connect with us

پاکستان

تلخ کلامی

شائع شدہ

کو

تلخ کلامی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے جس کی وجہ فریال تالپور بتائی جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے اپنے والد آصف علی زرداری کو دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پارٹی پالیسیوں میں فریال تالپور کی مداخلت کی وجہ سے شدید سیاسی نقصان کا سامنا ہے ۔ آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کے مو¿قف کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنے کام سے کام رکھنے کی تاکید کی ہے جس پر دونوں میں زبردست تلخ کلامی ہوئی ہے۔ واضح ہو کہ بلاول بھٹوزرداری نے اپنی ریلیوں پر ہونے والے پتھراﺅ کے ذمہ دار فریال تالپور کو قرار دیا ہے۔

پاکستان

آج الیکشن کمیشن میں طلب

شائع شدہ

کو

آج الیکشن کمیشن میں طلب

انتخابی مہم کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ازخود نوٹس لے کر آج طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ عمران خان کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کرے گا اور نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیاد پر لیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس کی فائرنگ

شائع شدہ

کو

پولیس کی فائرنگ

اسلام آباد میں ایم ایم اے کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے دوران پولیس اہلکار نے مبینہ ہوائی فائرنگ کر دی،کارکنوں نے پولیس کے رویے کے خلاف سیکٹر جی 10روڈ بند کر دیا۔ این اے 53 اور 54 سے ایم ایم اے کے امیدوار میاں اسلم کا کہنا ہے کہ پولیس نے زبردستی انتخابی کیمپ بند کروانے کی کوشش کی اور کارکنوں کی مزاحمت پر براہ راست فائرنگ کی۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اس واقعے کا نوٹس لے،ہمیں اسلام آباد میں آزادانہ انتخابی مہم نہیں چلانے دی جا رہی۔ اسلام آباد پولیس کا مؤقف ہے کہ سیکٹر جی ٹین میں ایم ایم اے انتخابی کیمپ میں لاؤڈ اسپیکر پر میوزک بجایا جا رہا تھا، انتخابی کیمپ کے قریب رہائشیوں نے مسلسل لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی شکایت سیف سٹی میں کی۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب پولیس اہلکار انتخابی کیمپ میں میوزک بند کرانے پہنچا تو کارکنوں نے اسے زدوکوب کیا، پولیس اہلکار نے اپنے بچاؤ میں ہوائی فائرنگ کی، تاہم پولیس اہلکار کو معطل کر کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

19جولائی کوسماعت

شائع شدہ

کو

عدلیہ مخالف تقاریرکا ریکارڈ طلب

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اورمریم نوازکی سزاکیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقرر لاہورہائیکورٹ کےجسٹس علی اکبرقریشی 19 جولائی کوسماعت کریں گےلانیب کاقانون 18ویں ترمیم کےبعدختم ہوچکا ہے- درخواست میں کہا گیا ہےکہ 3 باروزیراعظم بننے والےکواس ترمیم کے بعد سزانہیں دی جاسکتی-

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں