Connect with us

پاکستان

والدہ بھی جیل جائیں گی

شائع شدہ

کو

والدہ بھی جیل جائیں گی

سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ نے لاہور ایئرپورٹ پر اپنے بیٹے کا استقبال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کا کہنا ہے کہ خود اپنے بیٹے کا استقبال کرنے لاہور ایئرپورٹ جاؤں گی اور نوازشریف کو گرفتار نہیں ہونے دوں گی تاہم اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو میں بھی ان کے ساتھ جیل جاؤں گی۔

پاکستان

باپ کا بدلہ

شائع شدہ

کو

باپ کا بدلہ

پیرپگاڑا نے کہا آصف زراداری نے بھٹو خاندان کے کسی فرد کو ٹکٹ نہ دیکر باپ کا بدلہ لیا ہے آصف زرداری نے مرتضیٰ بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے قاتلوں کا علم ہونے کے باوجود قوم سے غداری کی۔ سندھ میں امن سکیورٹی اداروں کی وجہ سے آیا صوبے میں اب جی ڈی اے کی حکومت بنے گی کیونکہ پیپلزپارٹی نے 10 سال تک کسان کے لئے کچھ نہیں کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سب برابر

شائع شدہ

کو

سب برابر

عبوری وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا کسی ایک سیاسی جماعت کو نوازنے کا تاثر درست نہیں ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک ہو جس کو شکایت ہے وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے امتیازی سلوک کرنے والے نگران وزیر کا نام بھی بتائے- نوازشریف کی آمد پر جم غفیر نہیں بننے دیا جا سکتا تھا کیونکہ اس کے نتائج خطرناک ہو سکتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خراب قیمہ دیا گیا

شائع شدہ

کو

خراب قیمہ دیا گیا

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں فرش پر سلایا جاتا ہے، قوم نے جسے تین دفعہ وزیرِاعظم منتخب کیا اس کے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کو جیل میں فرش پر سلایا جاتا ہے، ان کے ذاتی معالج کو ملنے کی اجازت نہیں، جیل کے ڈاکٹر ہی ان کا معائنہ کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف اور مریم کو آپس میں ملنے کی اجازت نہیں ہے لیکن دونوں کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا، انھیں ایک دن خراب قیمہ دیا گیا، تین دفعہ منتخب ہونے والے وزیرِاعظم کیساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا پیغام تھا کہ پچیس جولائی کو ووٹ دے کر بدلہ لیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں