Connect with us

پاکستان

صرف رب کی مخلوق

شائع شدہ

کو

شکست دینے کی صلاحیت نہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورسے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کہتے ہیں کہ پاک فوج نیوٹرل ہے پھرآج بتا دیں گے کہ خلائی مخلوق کہاں ہے اس پر سے پردہ اٹھائیں دیں بتائیں کہ آیا یہ لینڈ کر چکی ہے یا نہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم کیسی مخلوق ہیں ، ہم صرف رب کی مخلوق ہیں اور اس ناطے سے پاکستان کی عوام کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے ،انتخابات سے قبل ایسے سلوگنز اور القابات دیئے جاتے ہیں اور یہ بھی محض ایک سیاسی نعرہ ہے،ہم عوام کے لئے ڈیوٹی کرتے رہیں گے اوریہ وقت بتائے گا کہ ایسی باتیں مستقبل میں کیسا اثررکھ سکتی ہیں،ہماری کوئی سیاسی جماعت ہے نہ ہی سیاسی وابستگی، سیاسی جماعتوں کادوسروں پرالزام لگاکرالیکشن لڑنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔

پاکستان

آج الیکشن کمیشن میں طلب

شائع شدہ

کو

آج الیکشن کمیشن میں طلب

انتخابی مہم کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ازخود نوٹس لے کر آج طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ عمران خان کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کرے گا اور نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیاد پر لیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس کی فائرنگ

شائع شدہ

کو

پولیس کی فائرنگ

اسلام آباد میں ایم ایم اے کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے دوران پولیس اہلکار نے مبینہ ہوائی فائرنگ کر دی،کارکنوں نے پولیس کے رویے کے خلاف سیکٹر جی 10روڈ بند کر دیا۔ این اے 53 اور 54 سے ایم ایم اے کے امیدوار میاں اسلم کا کہنا ہے کہ پولیس نے زبردستی انتخابی کیمپ بند کروانے کی کوشش کی اور کارکنوں کی مزاحمت پر براہ راست فائرنگ کی۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اس واقعے کا نوٹس لے،ہمیں اسلام آباد میں آزادانہ انتخابی مہم نہیں چلانے دی جا رہی۔ اسلام آباد پولیس کا مؤقف ہے کہ سیکٹر جی ٹین میں ایم ایم اے انتخابی کیمپ میں لاؤڈ اسپیکر پر میوزک بجایا جا رہا تھا، انتخابی کیمپ کے قریب رہائشیوں نے مسلسل لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی شکایت سیف سٹی میں کی۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب پولیس اہلکار انتخابی کیمپ میں میوزک بند کرانے پہنچا تو کارکنوں نے اسے زدوکوب کیا، پولیس اہلکار نے اپنے بچاؤ میں ہوائی فائرنگ کی، تاہم پولیس اہلکار کو معطل کر کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

19جولائی کوسماعت

شائع شدہ

کو

عدلیہ مخالف تقاریرکا ریکارڈ طلب

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اورمریم نوازکی سزاکیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقرر لاہورہائیکورٹ کےجسٹس علی اکبرقریشی 19 جولائی کوسماعت کریں گےلانیب کاقانون 18ویں ترمیم کےبعدختم ہوچکا ہے- درخواست میں کہا گیا ہےکہ 3 باروزیراعظم بننے والےکواس ترمیم کے بعد سزانہیں دی جاسکتی-

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں