Connect with us

پاکستان

استقبال کی منصوبہ بندی تیار

شائع شدہ

کو

ایون فیلڈ ریفرنس پرآج پھرجرح

پارٹی صدر شہبازشریف کہتے ہیں کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے ہرآئینی اور قانونی راستہ اپنائیں گے، تمام ترجبرکے باوجود مسلم لیگ الیکشن میں اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف کی صدارت میں ماڈل ٹاؤن لاہورمیں لاہورڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی لاہور آمد پر استقبال سے متعلق صورتحال کا لیا گیا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر فیصل آباد سے رانا ثنااللہ، ملتان سے وحید آرائیں اور بہاولپور سے بلیغ الرحمان بھی ویڈیو لنک پر موجود رہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے بڑا دلیرانہ فیصلہ کیا ہے، پورے پنجاب سے کارکن لاہور پہنچیں گے، مسلم لیگ (ن) کے شیروں کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔ صدر مسلم لیگ (ن) نے ہدایت کی کہ کارکن استقبال میں بھرپور شرکت کریں، مگر گرفتاریوں سے بچیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پانچ سال دھرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، 25 جولائی کا سورج مسلم لیگ (ن) کی فتح کی نوید لائے گا۔

پاکستان

قبضہ گروپ کو ووٹ

شائع شدہ

کو

مقدمہ کی زد میں

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو لال حویلی میں جشن ہوگا اور 26 جولائی کو عمران خان کے ساتھ حکومت بنا کر دکھاؤں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کریں گے، پنڈی والوں سے کہتا ہوں کہ قبضہ گروپ کو ووٹ نہ دینا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے وقت پڑنے پر لوگوں کے پاؤں پڑتے ہیں بعد میں گلے پڑتے ہیں، شریف خاندان نے ملک کو لوٹ کر اپنی جائیدادیں بنائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سرپرائزدیں گے

شائع شدہ

کو

گلگت کی حمایت

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی والے کچرے پر کھڑے ہو کر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میر پور خاص میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال نے کہا ’الیکشن میں پی ایس پی سرپرائز دے گی۔‘ پی ایس پی کے رہنما نے کہا متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی نے مل کر صوبے کو لوٹا ہے، آج دونوں پارٹیاں کچرے پر کھڑے ہو کر ووٹ مانگنے لگی ہیں۔
انتخابات میں پارٹی کی طرف سے سرپرائز کی بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ ہمارا ہوگا یا ہماری حمایت سے بنے گا۔
انھوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال پہلے کراچی میں مرنے والوں کا اسکور پوچھا جاتا تھا، اب شہدا قبرستان میں تالے پڑ گئے ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہا، اب فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔ انھوں نے کہا ’عوام ڈولفن پر مہر لگا کر پی ایس پی کو کام یاب کریں، الیکشن میں کام یابی کے بعد پی ایس پی نمائندے عوام کی خدمت کریں گے۔‘

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دین کے غدار

شائع شدہ

کو

دین کے غدار

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف دین کے غدار ہیں، 25 جولائی کو ن لیگ ماضی کی داستان بن جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گجرات میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دین کے ساتھ غداری کی، ان کا انجام قریب ہے۔ ق لیگ کے رہنما نے کہا ’الیکشن اور الیکشن کمیشن تو ٹھیک جا رہے ہیں لیکن شہباز شریف اور ن لیگ کی حالت خراب دکھائی دے رہی ہے۔‘ چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ملک اور اداروں کے خلاف ہے، اب شریف خاندان کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ پچیس جولائی ن لیگ کے خاتمے کا دن ہے اس لیے ووٹرز موسم کی پرواہ کیے بغیر پولنگ اسٹیشن جائیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں