Connect with us

پاکستان

طیارے میں گرفتاری

شائع شدہ

کو

طیارے میں گرفتاری

نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ کے باہر کسی کو امن وامان خراب نہیں کرنے دیں گے.ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی گفتگو میں کیا. انھوں نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ کی حدود میں سیکیورٹی کے تمام اقدامات کریں گے.بیرسٹرعلی ظفرنے کہا کہ لندن سے پاکستان آنے والی پرواز، جس میں‌ نوازشریف سفر کر رہے ہیں، وہ لاہور ہی اترے گی، عدالتی حکم پرعمل درآمد کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ قانون ہرشخص پرلاگو ہے، نوازشریف اورمریم نوازکی گرفتاری کے لئے قانون کے مطابق عمل ہوگا. نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت امن وامان سے متعلق تمام اقدامات کررہی ہوگی، قیام امن حکومت کی ذمہ داری ہے، نوازشریف اورمریم نوازکو قانون کے مطابق ایئرپورٹ ہی پر، طیارے میں گرفتار کیا جائے۔ بیرسٹرعلی ظفر نے امید ظاہر کی کہ پنجاب حکومت امن کا قیام یقینی بنائے گی، عدالت کا فیصلہ ہے، اس پر ہر صورت عمل درآمد کیا جائے گا۔

پاکستان

دین کے غدار

شائع شدہ

کو

دین کے غدار

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف دین کے غدار ہیں، 25 جولائی کو ن لیگ ماضی کی داستان بن جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گجرات میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دین کے ساتھ غداری کی، ان کا انجام قریب ہے۔ ق لیگ کے رہنما نے کہا ’الیکشن اور الیکشن کمیشن تو ٹھیک جا رہے ہیں لیکن شہباز شریف اور ن لیگ کی حالت خراب دکھائی دے رہی ہے۔‘ چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ملک اور اداروں کے خلاف ہے، اب شریف خاندان کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ پچیس جولائی ن لیگ کے خاتمے کا دن ہے اس لیے ووٹرز موسم کی پرواہ کیے بغیر پولنگ اسٹیشن جائیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

باپ کا بدلہ

شائع شدہ

کو

باپ کا بدلہ

پیرپگاڑا نے کہا آصف زراداری نے بھٹو خاندان کے کسی فرد کو ٹکٹ نہ دیکر باپ کا بدلہ لیا ہے آصف زرداری نے مرتضیٰ بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے قاتلوں کا علم ہونے کے باوجود قوم سے غداری کی۔ سندھ میں امن سکیورٹی اداروں کی وجہ سے آیا صوبے میں اب جی ڈی اے کی حکومت بنے گی کیونکہ پیپلزپارٹی نے 10 سال تک کسان کے لئے کچھ نہیں کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سب برابر

شائع شدہ

کو

سب برابر

عبوری وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا کسی ایک سیاسی جماعت کو نوازنے کا تاثر درست نہیں ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک ہو جس کو شکایت ہے وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے امتیازی سلوک کرنے والے نگران وزیر کا نام بھی بتائے- نوازشریف کی آمد پر جم غفیر نہیں بننے دیا جا سکتا تھا کیونکہ اس کے نتائج خطرناک ہو سکتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں