Connect with us

صحت

6 حیرت انگیز خزانے

شائع شدہ

کو

6 حیرت انگیز خزانے

لندن: تلسی کو انگریزی میں ’بیسل‘ کہتے ہیں اور اس کا پودا ہزاروں سال سے پاک و ہند میں استعمال ہورہا ہے لیکن ہم کبھی نہیں سوچتے کہ تلسی میں شفا اور صحت کے حیرت انگیز خزانے موجود ہیں۔ اس پودے کی افادیت دیکھتے ہوئے پوری دنیا میں اس پر کئی ماہرین نے دن رات تحقیق کی ہے ۔ جیسے جیسے ماہرین نے اس کے رازوں سے پردہ اٹھانا شروع کیا ہے اسی کے ساتھ ساتھ اس کے حیرت انگیز طبی فوائد سامنے آتے رہے ہیں۔ تلسی میں وٹامن، معدنیات، کیلشیئم، وٹامن کے، کینسر سے لڑنے والے اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش سے بچانے والے بی ٹا کیریو فائلین اور دیگر قدرتی اجزا کوٹ کوٹ کر بھرے ہوتے ہیں۔ یہ سب چیزیں صحت کے لیے کسی شفا خانے سے کم نہیں۔
ڈی این اے کا تحفظ
تلسی کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ جسمانی ڈی این اے کو بہتر حالت میں رکھتا ہے جن کا بگاڑ معلوم اور نامعلوم کتنے ہی امراض کی وجہ بنتا ہے۔ حال ہی میں دریافت ہوا ہے کہ تلسی کے پتے جینیاتی نقائص کو دور کرکے ڈی این اے کو صحت مند حالت میں رکھتے ہیں۔
ہمارا ڈی این اے زندگی کی کتاب بھی ہے اور زندگی کی کتاب ہدایت بھی ہے۔ اگر ڈی این اے میں ٹوٹ پھوٹ ہو تو پھر امراض اور پیچیدگیوں کا ایک سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ ڈی این اے سے متاثرہ جسم میں فری ریڈیکلز بننے لگتے ہیں تاہم تلسی میں موجود فلیوو نوئیڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس ڈی این اے کی حفاظت کرتے ہیں۔
دل کے لیے اکسیر
تلسی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ دل کی حفاظت کرتا ہے۔ حال ہی میں ایک تحقیقی جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تلسی کا پتہ کولیسٹرول کم کرتا ہے۔ چینی ماہرین نے یہ خبر بھی دی ہے کہ تلسی کے پتے بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بہت مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔
جراثیم بھگائے
تلسی میں اینٹی بیکٹیریا خواص موجود ہیں جو کئی اقسام کے جراثیم کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کا تیل بھی کئی جراثیم کو ختم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے۔تلسی پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والے جراثیم کا قلع قمع کرتا ہے۔ علاوہ ازیں اس کے نشانے پر بیسیلس سیریئس، اسٹائفلو کوکس اوریئس اور دیگر بیکٹیریا بھی ہیں جنہیں یہ ختم کر ڈالتا ہے۔
جسم کے دفاعی نظام کو طاقتور بنائے
ذہنی اورجسمانی تناؤ سے جسم کا قدرتی دفاعی یا امنیاتی نظام شدید متاثر ہوتا ہے۔ دفاعی نظام کمزور ہونے سے کئی امراض جسم پر حملہ کردیتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ ٓصرف 6 ہفتوں تک تلسی کے اجزا کھانے سے ذہنی تناؤ میں 40 فیصد تک کمی ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں جسمانی دفاعی نظام مضبوط ہوتا ہے۔
گٹھیا اور جوڑوں میں سوزش
تلسی میں جسمانی سوزش کم کرنے اور جوڑوں کے درد کو کم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت پائی جاتی ہے۔ یہ جسمانی درد، سوزش، سوجن اور تکلیف کو بھی رفع کرتی ہے۔
ذیابیطس میں مفید
کانپور میں آزاد ایگریکلچرل یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ تلسی خون میں شکر کی مقدار برقرار رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے کئی فوائد بھی حاصل ہوسکتے ہیں۔

صحت

علاج دریافت

شائع شدہ

کو

علاج دریافت

ہانگ کانگ یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم نے ایڈز کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ہانگ کانگ یونیورسٹی کے محققین نےعلاج کو "فنکشنل ٹریٹمینٹ" کا نام دیا ہے۔اس کو چوہوں پر جب آزمایا گیا تو حیران کن طور پر قوت مدافعت میں اضافے کی وجہ سے ان میں ایڈز کا مرض ختم ہو گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

چیری کے فوائد

شائع شدہ

کو

چیری کے فوائد

ماہرینِ غذائیات کے مطابق چیری کھانے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں کیونکہ یہ خوش نما اور خوش ذائقہ پھل کئی اہم طبی اجزا سے بھرپور ہے۔
ایک کپ یا 20 چیری میں 100 کیلوریز ہوتی ہیں جو وٹامن سی کی روزمرہ ضروریات کی 15 فیصد مقدار پوری کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ لیکن اس کے علاوہ چیری کے سات اہم ترین فوائد یہ بھی ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
اینٹی آکسیڈنٹس ہمارے جسم کے باڈی گارڈز ہیں جو کئی امراض سے دور رکھتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس جسم میں اس بگاڑ کو روکتے ہیں جو کینسر، الزائیمر اور دل کے امراض کی وجہ بنتے ہیں۔
ذیابیطس سے محفوظ رکھے
چیری بدن کی اندرونی سوزش کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ ان پھلوں میں شامل ہے جس کا گلاسیمک انڈیکس سب سے کم ہے۔ اسے کھانے سے ئہ ہی شوگر بڑھتی ہے اور نہ ہی انسولین کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اس طرح یہ ذیابیطس سے محفوظ رکھنے میں بہت مؤثر پھل ہے۔
پرسکون نیند کی ضمانت
بہت کم پھل ایسے ہیں جن میں ایک اہم ہارمون میلاٹونِن پایا جاتا ہے اور چیری ان میں شامل ہے۔ یہ ہارمون سونے اور جاگنے کے چکر کو متوازن رکھتا ہے۔ اس پر ایک سروے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ چیری کھانے سے نیند بہتر ہوتی ہے اور نیند بہتر ہونے سے تمام جسمانی اور دماغی افعال بہتر اور منظم ہوتے ہیں۔
جوڑوں کے درد میں آرام
چیری پر کیے گئے کئی اہم تجربات اور سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ اس کا جوس جوڑوں کے درد کو کم کرتا ہے اور گٹھیا کے مرض میں فائدہ پہنچاتا ہے۔
کولیسٹرول گھٹائے
چیری کا جوس برے کولیسٹرول یعنی ’ایل ڈی ایل‘ کولیسٹرول کا دشمن ہے۔ اگر کولیسٹرول میں ایک فیصد کمی ہوجائے تو اس سے دل کے عارضے کا خدشہ دو فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اسی لیے چیری کا رس کولیسٹرل گھٹانے میں بہت معاون ہے۔
ورزش کا درد گھٹائے
ورزش کے بعد بدن میں درد ہونے لگتا ہے اور اس صورتحال میں چیری بدن کے درد کو کم کرتی ہے۔ خلیات کی ٹوٹ پھوٹ اور فرسودگی کو دور کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ پٹھوں اور عضلات میں اینٹھن کا بھی علاج ہے۔ جسمانی مشقت کرنے والے اور کھلاڑی حضرات چیری کا بطورِ خاص استعمال کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

انگوٹھے چرا لیے

شائع شدہ

کو

انگوٹھے چرا لیے

انسانی لاشوں کی نمائش سے ایک شخص نے نہایت چالاکی سے پیرکے دوانگوٹھے کاٹ کرچرالیے۔
اصل انسانی لاشوں کی نمائش سے ایک شخص نے نہایت چالاکی سے پیر کےدو انگوٹھے کاٹ کرچرالیے۔ پولیس نے واقعے کے بعد مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا جس نے نمائش میں رکھی ایک لاش کے دونوں انگوٹھے چرائے تھے اور ان کی قیمت تیرہ لاکھ روپے سے بھی ذیادہ بتائی جارہی ہے۔ نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق اس شخص پر چوری اور نامعلوم شخص کی لاش میں دخل اندازی اور بے حرمتی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ پہلی مرتبہ اس شخص کو آکلینڈ کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں اس کی ضمانت ہوگئی اور اس کے بعد وہ سال کے آخر تک ویلنگٹن ڈسٹرکٹ کورٹ میں دوبارہ پیش ہوگا۔ اصل انسانی لاشوں کی اس عجیب و غریب نمائش کا نام ’باڈی ورلڈ وائٹلز‘ تھا جو ایک سفری نمائش تھی اور پہلی مرتبہ آکلینڈ میں منعقد ہوئی تھی جہاں سے لاش سے انگوٹھے چرالیے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں