Connect with us

انٹرنیشنل

انڈونیشیا میں افغانستان پر مذاکرات

شائع شدہ

کو

انڈونیشیا میں افغانستان پر مذاکرات

افغانستان میں امن وسلامتی سے متعلق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں 11 مئی بروز جمعہ مذہبی رہنماؤں کی سہ فریقی کانفرنس ہونے والی ہے جس میں انڈونیشیا، پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے علماء دین شرکت کریں گے۔ پاکستان کی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کے مطابق پاکستان سے 20 رکنی وفد منگل کی شب جکارتہ کے لیے روانہ ہوگا، جس میں ’’تمام مکاتب فکر کے علما شامل ہیں۔‘‘ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے صدر کی دعوت پر کانفرنس ہو رہی ہے۔یہ تینوں ممالک کے علمائ دین کی ایک غیر معمولی کانفرنس ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے اوائل میں پاکستان کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں علما اور مذہبی شخصیات نے متفقہ طور پر ایک فتویٰ جاری کیا تھا جس میں دہشت گردی کو اسلام کے منافی اور طاقت کے زور پر اپنے نظریات مسلط کرنے والوں کو اسلامی تعلیمات کا باغی قرار دیا گیا، اس متفقہ بیانیے کو “پیغام پاکستان” کا نام دیا گیا ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ انڈونیشیا کی حکومت پاکستان کی کاوش سے استفادہ کرنا چاہتی ہے۔
افغانستان کی اعلیٰ امن کونسل کے مطابق، جکارتہ میں ہونے والی کانفرنس میں افغانستان کا 15 رکنی وفد شرکت کرے گا۔افغان اعلیٰ امن کونسل کے ترجمان سید احسان کے مطابق، تینوں ممالک کے ایک روزہ کانفرنس کے اختتام پر افغانستان اور خطے میں امن سے متعلق اعلامیہ جاری کریں گے۔یہ کانفرنس اس سے قبل اپریل میں ہونا تھی، لیکن عین وقت پر اسے مؤخر کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل

حملے ناکام

شائع شدہ

کو

حملے ناکام

ایرانی سکیورٹی فورسز نے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں داعش سے وابستہ ایک سیل کے 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سراغرسانی کے وزیر محمود علاوی نے ایک بیان میں کہا گرفتار افراد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے بروقت کارروائی سے انکے مذموم منصوبے کو ناکام کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

باپ کا ڈر

شائع شدہ

کو

باپ کا ڈر

برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی امریکی اداکارہ میگھن میرکل کے والد تھامس میرکل نے کہا مجھے خدشہ ہے کہ بیٹی کو نئی ذمہ داریوں کے لیے مرعوب کیا گیا۔ میڈیا پورٹس کے مطابق تھامس میرکل کا کہنا تھا کہ بیٹی سے آخری بار اس کی شادی کے ایک روز بعد ٹیلیفون پر بات کی تھی 2 ماہ گزر گئے ہیں ہمارے درمیان کوئی رابطہ نہیں۔ کنسنگٹن محل بھی ان کے پیغامات کا جواب نہیں دیتا۔ مجھے ڈر ہے کہ میں اپنی بیٹی سے ملنے سے پہلے ہی دنیا سے نہ چلا جاؤں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

کھربوں کی خیرات

شائع شدہ

کو

کھربوں کی خیرات

ارب پتی امریکی شہری وارن بافٹ نے اپنی کھربوں کی دولت کا ایک بڑا حصہ خیراتی اور فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بافٹ کی کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ وارن بافٹ نے اپنی دولت میں سے3 ارب 40 کروڑ ڈالر فلاحی کاموں کے لیے دینے کا اعلان کیا ہے۔امریکی دولت مند کی طرف سے عطیہ کی گئی رقم 5 فلاحی اداروں کے ذریعے صرف کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں