Connect with us

انٹرنیشنل

امریکی فیصلہ درست نہیں

شائع شدہ

کو

امریکی فیصلہ درست نہیں

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔ مذاکرات میں امریکہ کے ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہرے سمجھوتے سے دستبردار ہونے کے موضوع پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہم، امریکہ کے سمجھوتے سے پیچھے ہٹنے کے فیصلے کو درست خیال نہیں کرتے اور ہم مشترکہ عملی پلان کے تحفظ کی حمایت کرتے ہیں۔ مذاکرات میں ایردوان اور روحانی نے دو طرفہ اقتصادی تعلقات میں فروغ کے موضوع پر بھی بات چیت کی۔

انٹرنیشنل

غزہ، بدترین حالات

شائع شدہ

کو

غزہ، بدترین حالات

اقوام متحدہ نے کہا پابندیوں سے غزہ کی صورت حال گمبھیر، تجارتی چوکی کے بند ہونے سے حفظان صحت کا شعبہ بھی متاثر ہوگا۔ اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ افسر جیمی میک گولڈ رک نے اپنے تحریری اعلامیہ میں واضح کیا کہ اسرائیل کے محاصرے میں تجارتی چوکی کریم ابو سلیم بند کیے جانے اور ایندھن کی ترسیل روکنے سے حفظان صحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوگا۔ اسرائیل کی غزہ کی پٹی سے سامان کی نقل و حمل پر پابندی جاری ہے تو اسرائیلی وزیر دفاع آویگدور لیبر مان نے آئندہ کے حکم تک غزہ کو ایندھن کی ترسیل کی اجازت نہ دینے کی فوج کو ہدایت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

حملے ناکام

شائع شدہ

کو

حملے ناکام

ایرانی سکیورٹی فورسز نے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں داعش سے وابستہ ایک سیل کے 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سراغرسانی کے وزیر محمود علاوی نے ایک بیان میں کہا گرفتار افراد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے بروقت کارروائی سے انکے مذموم منصوبے کو ناکام کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

باپ کا ڈر

شائع شدہ

کو

باپ کا ڈر

برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی امریکی اداکارہ میگھن میرکل کے والد تھامس میرکل نے کہا مجھے خدشہ ہے کہ بیٹی کو نئی ذمہ داریوں کے لیے مرعوب کیا گیا۔ میڈیا پورٹس کے مطابق تھامس میرکل کا کہنا تھا کہ بیٹی سے آخری بار اس کی شادی کے ایک روز بعد ٹیلیفون پر بات کی تھی 2 ماہ گزر گئے ہیں ہمارے درمیان کوئی رابطہ نہیں۔ کنسنگٹن محل بھی ان کے پیغامات کا جواب نہیں دیتا۔ مجھے ڈر ہے کہ میں اپنی بیٹی سے ملنے سے پہلے ہی دنیا سے نہ چلا جاؤں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں