Connect with us

پاکستان

فاٹا انضمام،اجلاس بے نتیجہ ختم

شائع شدہ

کو

فاٹا انضمام،اجلاس بے نتیجہ ختم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماﺅ ں کاخیبرپختونخواسے فاٹا کے انضمام کے معاملے پر بے نتیجہ ختم ہوگیا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت فاٹا کے انضمام کے معاملے پر دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارلیمانی رہنماوں نے شرکت کی، جو بے نتیجہ رہا کیونکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اپنے اپنے موقف پر ڈٹ گئے ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی، اے این پی اور نیشنل پارٹی کی طرف سے فاٹا کے انضمام کی حمایت کی گئی۔ سینئر سیاستدانوں کی مخالفت کے بعد وزیراعظم نے معاملہ (ن) لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کا معاملہ کل مسلم لیگ (ن) کی سی ای سی میں زیر بحث لائیں گے، سی ای سی کے فیصلے سے پارلیمانی رہنماوں کو آگاہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ فاٹا کے انضمام کے معاملے پر پہلا اجلاس بھی مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کی مخالفت کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔
گزشتہ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی حمایت کی تھی لیکن جے یو آئی (ف) اور محمود خان اچکزئی نے فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کی تجویز دی تھی۔ اتفاق رائے نہ ہونے پر آج دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، محمود خان اچکزئی، وزیرہاﺅسنگ اکرم خان درانی، وزیر مملکت سیفران غالب خان، سرتاج عزیز، شاہ محمود قریشی، حاجی غلام احمد بلور، ناصر خان، صاحبزادہ طارق اللہ، میرحاصل خان بزنجو، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، مرتضیٰ جاوید عباسی اور الحاج شاہ محمد گل آفریدی شریک تھے۔

پاکستان

کارکنوں میں تصادم،4 زخمی

شائع شدہ

کو

کارکنوں میں تصادم،4 زخمی

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں تحریک لبیک اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تصادم کے دوارن 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تحریک لبیک اور مسلم لیگ ن کے درمیان جھگڑا شاہدرہ کے علاقے فضل پارک میں سائن بورڈ لگانے پر ہوا۔ جھگڑے کے دوران لاٹھی اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس میں 4 افراد کے سر پھٹ گئے، اسپتال میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن سے مایوس

شائع شدہ

کو

الیکشن سے مایوس

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میں الیکشن کولیکربہت مایاس ہوں کیونکہ انتخابات کے حوالےسے اچھی خبریں موصول نہیں ہورہی جب کہ الیکشن میں عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نتھیا گلی ،جہلم اورلاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی مخالفین پرخوب گرجےبرسے، ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے ملک کوقرضوں میں ڈبودیا ہے لہذا اس جماعت کو ہر گز ووٹ نہ دیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالےسے اچھی خبریں موصول نہیں ہورہی الیکشن میں عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا جب کہ کرپٹ حکمران کبھی کرپشن ختم نہیں کرسکتے، لیکن ہم اقتدارمیں آکرعوام کاپیسہ عوام پرہی خرچ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلے اوربلی کے خلاف

شائع شدہ

کو

تو تڑاک پر اتر آئے

ٹیکسلا میں پہلے ٹمبر مارکیٹ اور بعد میں نواب آباد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے اپنے مخالفین کو نشانے پر لئے رکھا، ان کا کہنا تھا کہ میرے مخالفین حواس باختہ ہو چکے ہیں اور ڈر کی وجہ سے حلقہ میں عمران خان کو بلوا لیا ہے جب کہ میں اس حلقے کا منتخب نمائندہ نہیں تھا مگر ٹیکسلا کو تحصیل کا درجہ میں نے دلوایا، سوئی گیس دلوائی ، سڑکیں بنوائیں اور وفاداری کرتے ہوئے یہاں خدمت کی۔
چوہدری نثار نے اپنے جلسے میں لیٹ آنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جلسے میں لیٹ آنے والوں کواہم پیغام دیتا ہوں کہ الیکشن والے دن بھی اسی طرح لیٹ آئے تو کوئی آپکا انتظار نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن نعروں اور تقریروں سے نہیں ، خدمت کی بنیاد پر لڑا جاتا ہے جب کہ شیر کے نشان والوں کی 25 جولائی کو ضمانتیں ضبط ہوں گی، یہ شیر نہیں دراصل بلی ہے، بَلے اور بلی کے خلاف جیپ کو ووٹ دینا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں