Connect with us

انٹرنیشنل

نوبل انعام کی درخواست

شائع شدہ

کو

نوبل انعام کی درخواست

جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے صدر ٹرمپ کو نوبل انعام سے نوازنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدرجزیرہ نما کوریا میں قیام امن کے زبردست خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ مون جے ان کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل انعام کے مستحق ہیں۔واضح رہے کہ کو شمالی اور جنوبی کوریا کے صدور نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان جاری طویل محاذ آرائی کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ تخفیف اسلحہ کے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

انٹرنیشنل

دہشت گردی کی مذمت

شائع شدہ

کو

دہشت گردی کی مذمت

سعودی عرب میں ترکی کے قونصل جنرل عاکف منوشا نے کہا ہے کہ ترک حکومت دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتی ہے، ترکی میں گزشتہ بغاوت کی کوششیں عوامی اتحاد اور سیکورٹی اداروں کی مضبوط پالیسی کے ذریعے ناکام بنائی گئی۔ جدہ میں ترک قونصل جنرل عاکف منوشا ترکی میں ناکام بغاوت کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر صدر رجب طیب اردگان کا خصوصی پیغام بھی سنایا گیا اور ترکی کے ترقیاتی منصوبوں کی تصویری نمائش پیش کی گئی۔ ترک قونصل جنرل نے یہ بھی بتایا کہ اس سال ڈیڑھ لاکھ ترک مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

حکومت سازی تیز

شائع شدہ

کو

حکومت سازی تیز

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے زور دیا کہ حکومت کی تشکیل نو کا عمل تیز کیا جائے تاکہ مظاہرین کی جانب سے طلب کردہ خدمات فراہم کی جاسکیں اخباری ذرائع کے مطابق عراقی حکومت کی جانب سے جن اصلاحات پر عمل درامد متوقع ہے ان میں ملک کے جنوبی اور وسطی صوبوں کے لیے رقوم کا مختص کیا جانا اور گیس اور تیل کی غیر ملکی کمپنیوں کو اس امر کا پابند بنانا ہے کہ اُن کی نصف ورک فورس عراقی شہریوں پر مشتمل ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

8 ہلاک

شائع شدہ

کو

8 ہلاک

عراق میں آٹھ جولائی سے عوامی احتجاج کے دوران 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ 60 زخمی بھی ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں