Connect with us

شوبز

کانزریڈ کارپٹ پرآمنے سامنے

شائع شدہ

کو

کانزریڈ کارپٹ پرآمنے سامنے

فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کانز میں بولی وڈ اداکاراؤں دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوٹ نے شرکت کی، اور یہ دونوں ایک ہی روز ریڈ کارپٹ پر واک کرتی بھی نظر آئیں۔ دپیکا پڈوکون لوریل میک اپ برینڈ کی سفیر ہونے کے حوالے سے دوسری مرتبہ اس ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں، جبکہ کنگنا رناوٹ نے پہلی مرتبہ کانز میں ڈیبیو کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوٹ کا بولی وڈ میں ہمیشہ ایک دوسرے سے مقابلہ کیا جاتا ہے، جبکہ ان دونوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا بھی طویل عرصے خبروں میں رہا۔کانز 2018 کے ریڈ کارپٹ پر اپنے پہلے روز دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوٹ نے صرف ایک ساتھ واک ہی نہیں کی، بلکہ اس دوران یہ دونوں ایک ہی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیے نظر آئیں۔ دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوٹ نے اس دوران زہیر مراد کا ڈیزائنر کردہ گاؤن پہنا، جس میں دونوں ہی نہایت خوبصورت اور دلکش نظر آئیں۔ن دونوں بولی وڈ اداکاراؤں کے علاوہ ملائیکا شیراوت اور ہما قریشی بھی کانز ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔ خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون کے بعد کانز ریڈ کارپٹ پر بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور سونم کپور لوریل میک اپ برینڈ کی سفیر ہونے کی حیثیت سے واک کریں گی۔

شوبز

تنقید کا نشانہ

شائع شدہ

کو

تنقید کا نشانہ

نامور بالی ووڈ اداکارہ اورمیزبان نیہا دھوپیا اپنے سے دوسال چھوٹے شخص کے ساتھ شادی کرنے پر سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بن گئیں۔ اداکارہ نیہا دھوپیا رواں ماہ 10 مئی کو اپنے قریبی دوست اور اداکار انگد بیدی سنگھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی طرح نیہا دھوپیا کی شادی کے چرچے بھی کئی روز تک میڈیا پر چھائے رہے جب کہ ان کے چاہنے والوں کی جانب سے دونوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جارہی رہا تاہم کچھ لوگوں کونیہا کی خوشیاں ایک آنکھ نہیں بھارہیں اور انہیں اپنے سے دوسال چھوٹے شخص سے شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ نیہا دھوپیا 37 برس کی ہیں اور ان کے شوہر انگد بیدی سنگھ 35 برس کے ہیں بس عمر کا یہی فرق لوگوں کو پسند نہیں آرہا اور انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حال ہی میں نیہا دھوپیا نے اپنے شوہر کی آنے والی فلم’سورما‘کا پوسٹر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ساتھ میں اپنے شوہر کے بارے میں لکھا کہ انگد کا دل سونے کا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

دبنگ تحفہ

شائع شدہ

کو

دبنگ تحفہ

بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے اداکار بوبی دیول کو اپنی ایک اور فلم میں شامل کرکے اس سال کا دوسرا تحفہ دے دیا۔ بالی ووڈ سلطان سلمان خان اداکاری کے ساتھ دوسروں کی مدد کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں اور فلم انڈسٹری میں نئے چہرے متعارف کرانے میں بھی سلمان خان کسی سے پیچھے نہیں جس کی واضح مثال کترینہ کیف ، زرین خان ،اتھیا شیٹھی اور سورج پنچولی جیسی بہت سی شخصیات ہیں یہی وجہ ہے کہ سلمان خان نے ایکشن تھرل فلم ’ریس تھری‘ میں بوبی دیول کو شامل کرنے کے بعد اپنی ایک اور فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے سلور اسکرین سے غائب بوبی دیول کو اپنی فلم ’ریس تھری‘ میں شامل کرکے ان کے ڈوبتے کریئر کو سہارا دیا جب کہ بوبی دیول کو واپس فلموں کی جانب گامزن کرنے کے لئے سلمان خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی ایک اور نئی فلم میں شامل کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
رپورٹس کے طابق بالی ووڈ لیجنڈری اداکار دھرمند کے بیٹے بوبی دیول نہ صرف سلمان کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے بلکہ ’ریس تھری‘ کرنے کے بعد وہ سلمان کی فلم ’لویتری‘، ’بھارت‘ اور ساجد ناڈیاڈوالا کی فلم ’ہاؤس فل 4‘ بھی سائن کرچکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

شاہی جوڑے کو مبارکباد

شائع شدہ

کو

شاہی جوڑے کو مبارکباد

برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور جوڑے کے اضافے پر پاکستانی اداکاراؤں کی جانب سے خصوصی پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان نے برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بذریعہ ٹوئٹ جذباتی پیغام دیا۔ماہرہ خان نے شہزادہ ہیری کا میگھن سے شادی کرنے کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے سب کے خلاف جا کر اس خاتون سے شادی کی جس سے وہ محبت کرتے تھے ۔ماہرہ خان نے ان کی شادی کو ایک مثال قرار دیا اور کہا کہ یہ قابل عزت ہے کہ شہزادے ہیری کے والد نے میگھن کی جانب سے شادی کی رسم کو پورا کیا۔اسی طرح اداکارہ ماورہ حسین نے بھی شاہی شادی پر خوشی کا اظہار کیا۔
اداکارہ عروہ حسین کا بذریعہ ٹوئٹ کہنا تھا کہ پوری دنیا کو صرف محبت، اچھے مرد و خواتین کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ امریکی اداکارہ کی شہزادہ ہیری سے یہ دوسری شادی ہے، وہ ان سے عمر میں بھی بڑی ہیں اور اس وجہ سے ان کی شادی کو ایک بڑی مثال قرار دیا جارہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں