Connect with us

انٹرنیشنل

یورپی یونین کمیشن کا انتباہ

شائع شدہ

کو

یورپی یونین کمیشن کا انتباہ

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایران کو پرزور مشورہ دیتے ہیں کہ جوہری پروگرام شروع نہ کرے۔ جبکہ امریکی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ایران کیخلاف نئی اقتصادی پابندیاں آئندہ ہفتے عائدکی جائیں گی۔ ایک بیان میں ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہاکہ توقع ہے کہ ایران جوہری ہتھیارتیار نہ کرنے کی ضمانت فراہم کرے گا۔ ترجمان سارہ سینڈرز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ 100 فیصد یقین دہانی کراتے ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم ایران پر آخری درجے تک پابندیوں کے ذریعے دباؤ ڈالیں گے۔ معاہدے پہلے عائد کردہ تمام پابندیاں بحال کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہم اضافی پابندیاں بھی عائد کریں گے۔
دریں اثنا یورپی یونین کمیشن کے صدرجین کلاڈ جنکر نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے یورپ سپر پاورکی حیثیت سے امریکا کی جگہ لے،امریکا اتحادیوں کے تحفظات کو اہمیت نہیں دیتا، امریکا عالمی تجارت کا ٹھیکیدار نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر یورپی یونین کمیشن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کی ہے، یورپی یونین نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والی کمپنیوں کے تحفظ کے اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جین کلاڈ جنکر نے کہا صدر ٹرمپ کے فیصلے سے ظاہر ہے کہ امریکا اتحادیوں کے تحفظات کو اہمیت نہیں دیتا، یورپی یونین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران پر پابندیاں لگیں تو ڈبلیو ٹی او کا در کھٹکھٹائیں گے، یورپی یونین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ عالمی تجارت کا ٹھیکدار نہ بنے۔ جبکہ آسٹریلیا نے امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ کیے گئے معاہدہ سے نکلنے کے فیصلہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کیے گئے معاہدہ پر عمل درآمد کروائیں۔
دوسری طرف فرانس کے بعد برطانیہ نے بھی ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی معاہدے سے علیحدہ نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔بھارت نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے،ایرانی حق کا احترام کیا جائے اور متنازعہ امور سفارتی ذرائع سے نمٹائے جائیں،روس کے صدر پوتن نے، امریکا کے ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی معاہدے سے علیحدگی کے اعلان سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کے لیے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔
علاوہ ازیں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ برطانیہ ،فرانس اور جرمنی پر بھروسہ نہیں، ایرانی حکومت معاہدہ جاری رکھنے سے پہلے ضمانت لے،امریکہ معاہدے سے دستبرداری اختیار کر کے فاش غلطی کا مرتکب ہوا ہے۔

انٹرنیشنل

غزہ، بدترین حالات

شائع شدہ

کو

غزہ، بدترین حالات

اقوام متحدہ نے کہا پابندیوں سے غزہ کی صورت حال گمبھیر، تجارتی چوکی کے بند ہونے سے حفظان صحت کا شعبہ بھی متاثر ہوگا۔ اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ افسر جیمی میک گولڈ رک نے اپنے تحریری اعلامیہ میں واضح کیا کہ اسرائیل کے محاصرے میں تجارتی چوکی کریم ابو سلیم بند کیے جانے اور ایندھن کی ترسیل روکنے سے حفظان صحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوگا۔ اسرائیل کی غزہ کی پٹی سے سامان کی نقل و حمل پر پابندی جاری ہے تو اسرائیلی وزیر دفاع آویگدور لیبر مان نے آئندہ کے حکم تک غزہ کو ایندھن کی ترسیل کی اجازت نہ دینے کی فوج کو ہدایت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

حملے ناکام

شائع شدہ

کو

حملے ناکام

ایرانی سکیورٹی فورسز نے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں داعش سے وابستہ ایک سیل کے 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سراغرسانی کے وزیر محمود علاوی نے ایک بیان میں کہا گرفتار افراد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے بروقت کارروائی سے انکے مذموم منصوبے کو ناکام کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

باپ کا ڈر

شائع شدہ

کو

باپ کا ڈر

برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی امریکی اداکارہ میگھن میرکل کے والد تھامس میرکل نے کہا مجھے خدشہ ہے کہ بیٹی کو نئی ذمہ داریوں کے لیے مرعوب کیا گیا۔ میڈیا پورٹس کے مطابق تھامس میرکل کا کہنا تھا کہ بیٹی سے آخری بار اس کی شادی کے ایک روز بعد ٹیلیفون پر بات کی تھی 2 ماہ گزر گئے ہیں ہمارے درمیان کوئی رابطہ نہیں۔ کنسنگٹن محل بھی ان کے پیغامات کا جواب نہیں دیتا۔ مجھے ڈر ہے کہ میں اپنی بیٹی سے ملنے سے پہلے ہی دنیا سے نہ چلا جاؤں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں