Connect with us

انٹرنیشنل

سفارت کاروں پرپابندی

شائع شدہ

کو

سفارت کاروں پرپابندی

اسلام آباد کی جانب سے امریکی سفارتکاروں کو آزاد نقل و حرکت کی اجازت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں تنبیہ کی تھی کہ اگر ہمارے سفارتکاروں کو آزاد نقل و حرکت کی اجازت نہ دی گئی تو امریکا میں پاکستانی سفارت کاروں کی نقل و حرکت محدود کی جاسکتی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے یکم مئی سے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا جس میں بعدازاں 10 روز کی توسیع کی گئی جس کی مدت ختم ہوچکی ہے۔ امریکا کی جانب سے پاکستانی سفارت کاروں پر لگائی جانے والی سفری پابندی کے مطابق سفارت کار بغیر اجازت نامے کے 25 میل سے باہر نہیں جاسکیں گے اور اس سے زائد نقل و حرکت کے لیے انہیں اجازت نامہ سفر سے 5 روز قبل لینا ہوگا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں پر پابندی کا اطلاق ان کے اہلخانہ تک بڑھا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کے جواب میں پاکستان بھی ایسا قدم اٹھا سکتا ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے عتیق بیگ نامی شہری جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ حادثے میں اس کا کزن بھی شدید زخمی ہوا۔

انٹرنیشنل

غزہ، بدترین حالات

شائع شدہ

کو

غزہ، بدترین حالات

اقوام متحدہ نے کہا پابندیوں سے غزہ کی صورت حال گمبھیر، تجارتی چوکی کے بند ہونے سے حفظان صحت کا شعبہ بھی متاثر ہوگا۔ اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ افسر جیمی میک گولڈ رک نے اپنے تحریری اعلامیہ میں واضح کیا کہ اسرائیل کے محاصرے میں تجارتی چوکی کریم ابو سلیم بند کیے جانے اور ایندھن کی ترسیل روکنے سے حفظان صحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوگا۔ اسرائیل کی غزہ کی پٹی سے سامان کی نقل و حمل پر پابندی جاری ہے تو اسرائیلی وزیر دفاع آویگدور لیبر مان نے آئندہ کے حکم تک غزہ کو ایندھن کی ترسیل کی اجازت نہ دینے کی فوج کو ہدایت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

حملے ناکام

شائع شدہ

کو

حملے ناکام

ایرانی سکیورٹی فورسز نے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں داعش سے وابستہ ایک سیل کے 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سراغرسانی کے وزیر محمود علاوی نے ایک بیان میں کہا گرفتار افراد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے بروقت کارروائی سے انکے مذموم منصوبے کو ناکام کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

باپ کا ڈر

شائع شدہ

کو

باپ کا ڈر

برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی امریکی اداکارہ میگھن میرکل کے والد تھامس میرکل نے کہا مجھے خدشہ ہے کہ بیٹی کو نئی ذمہ داریوں کے لیے مرعوب کیا گیا۔ میڈیا پورٹس کے مطابق تھامس میرکل کا کہنا تھا کہ بیٹی سے آخری بار اس کی شادی کے ایک روز بعد ٹیلیفون پر بات کی تھی 2 ماہ گزر گئے ہیں ہمارے درمیان کوئی رابطہ نہیں۔ کنسنگٹن محل بھی ان کے پیغامات کا جواب نہیں دیتا۔ مجھے ڈر ہے کہ میں اپنی بیٹی سے ملنے سے پہلے ہی دنیا سے نہ چلا جاؤں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں