Connect with us

کشمیر

نظربند

شائع شدہ

کو

نظربند

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کشمیر میں آج ہونے والے احتجاج کو روکنے کےلیے ماورائے آئین اقدامات کررہی ہے۔ گھر گھر چھاپے مارے جارہے ہیں جن کے دوران درجنوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی پولیس نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو اُن کے گھر پر نظربند کردیا ہے۔ انہیں سری نگر کی جامع مسجد میں خطاب کے بعد احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنا تھی۔ وادی آج بھی کسی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے۔ بھارتی فوج نے جگہ جگہ ناکے لگا رکھے ہیں جہاں بزرگوں اور بچوں کو بھی تلاشی کے مراحل سے گزرنا پڑ رہا ہے جب کہ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے حساس اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔ کشمیر میں سب سے بڑا مظاہرہ سری نگر کی جامع مسجد کے باہر ہونا تھا جس کی قیادت حریت پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق کو کرنا تھی۔

کشمیر

اعتراضات مسترد

شائع شدہ

کو

اعتراضات مسترد

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیر رپورٹ پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے جبکہ بھارت ہیومن رائٹس کمشنر کے تحفظات دورکرنے میں ناکام رہا ہے۔
دفتر کارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ہیومن رائٹس کمشنر کے تحفظات دور کرنے میں ناکام رہا ہے حتی کہ کشمیر رپورٹ پر بھارتی اعتراضات اقوام متحدہ نے بھی مسترد کر دیئے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ترجمان ظفر بنگش اور انسانی حقوق کمشنر کے درمیان رابطے کی کمشنر آفس نے تردید کی ہے انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کے کشمیر رپورٹ کا جائزہ لئے بغیر اعتراضات اٹھانے پر سخت مایوسی ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کشمیر

ریمانڈ پرجیل منتقل

شائع شدہ

کو

ریمانڈ پرجیل منتقل

رپورٹ کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی تحویل میں 10 روز گزارنے کے بعد آسیہ اندرابی کو ان کی 2 ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین سمیت آج نئی دلی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے عدالت کے روبرو کہا کہ ایجنسی کو دختران ملت کی تینوں رہنماؤں کی مزید کسٹڈی کی ضرورت نہیں، جس کے بعد ڈسٹرکٹ جج پونم اے بامبا نے انہیں ایک ماہ کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں پر رواں برس اپریل میں بھارت کے خلاف جنگ کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے۔ عدالتی حکم کے بعد دختران ملت کی رہنماؤں کو نئی دلی کی بدنام زمانہ تہار جیل میں رکھا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کشمیر

نوجوان شہید

شائع شدہ

کو

نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا، بھارتی فورسز نے نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں ظالم بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج کے دہشت گرد اہکاروں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ کپواڑہ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، نوجوان کو بھی سرچ آپریشن کے دوران بھارتی افواج نے نشانہ بنایا ہے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق ہندوستانی فوج کی جانب سے نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں