Connect with us

پاکستان

رمضان پیکیج 14 مئی سے

شائع شدہ

کو

رمضان پیکیج 14 مئی سے

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کا اطلاق 14 مئی سے ہوگا۔ وفاقی حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرسبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایک ہزار سے زائد اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہےکہ 14 مئی سے رمضان پیکیج کے اطلاق کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیاء خردونوش میں سبسڈی چاند رات تک جاری رہے گی۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت عوام کو سستی اشیاء میسر ہوں گی، وفاقی حکومت رمضان میں سستی اشیاء کی فراہمی کے لیےسبسڈی کی منظوری دےچکی ہے۔ ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق حکومت نے رمضان پیکیج کے لیے ایک ارب 73 کروڑ روپےکی سبسڈی دے رکھی ہے جس کے تحت ایک ہزار سے زائد اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی جن میں آٹا، چینی، چائے، چاول، دال چنا، بیسن،کوکنگ آئل، ‎دودھ، مشروبات، کھجور اور مصالحہ جات سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔

پاکستان

کارکنوں میں تصادم،4 زخمی

شائع شدہ

کو

کارکنوں میں تصادم،4 زخمی

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں تحریک لبیک اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تصادم کے دوارن 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تحریک لبیک اور مسلم لیگ ن کے درمیان جھگڑا شاہدرہ کے علاقے فضل پارک میں سائن بورڈ لگانے پر ہوا۔ جھگڑے کے دوران لاٹھی اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس میں 4 افراد کے سر پھٹ گئے، اسپتال میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن سے مایوس

شائع شدہ

کو

الیکشن سے مایوس

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میں الیکشن کولیکربہت مایاس ہوں کیونکہ انتخابات کے حوالےسے اچھی خبریں موصول نہیں ہورہی جب کہ الیکشن میں عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نتھیا گلی ،جہلم اورلاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی مخالفین پرخوب گرجےبرسے، ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے ملک کوقرضوں میں ڈبودیا ہے لہذا اس جماعت کو ہر گز ووٹ نہ دیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالےسے اچھی خبریں موصول نہیں ہورہی الیکشن میں عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا جب کہ کرپٹ حکمران کبھی کرپشن ختم نہیں کرسکتے، لیکن ہم اقتدارمیں آکرعوام کاپیسہ عوام پرہی خرچ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلے اوربلی کے خلاف

شائع شدہ

کو

تو تڑاک پر اتر آئے

ٹیکسلا میں پہلے ٹمبر مارکیٹ اور بعد میں نواب آباد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے اپنے مخالفین کو نشانے پر لئے رکھا، ان کا کہنا تھا کہ میرے مخالفین حواس باختہ ہو چکے ہیں اور ڈر کی وجہ سے حلقہ میں عمران خان کو بلوا لیا ہے جب کہ میں اس حلقے کا منتخب نمائندہ نہیں تھا مگر ٹیکسلا کو تحصیل کا درجہ میں نے دلوایا، سوئی گیس دلوائی ، سڑکیں بنوائیں اور وفاداری کرتے ہوئے یہاں خدمت کی۔
چوہدری نثار نے اپنے جلسے میں لیٹ آنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جلسے میں لیٹ آنے والوں کواہم پیغام دیتا ہوں کہ الیکشن والے دن بھی اسی طرح لیٹ آئے تو کوئی آپکا انتظار نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن نعروں اور تقریروں سے نہیں ، خدمت کی بنیاد پر لڑا جاتا ہے جب کہ شیر کے نشان والوں کی 25 جولائی کو ضمانتیں ضبط ہوں گی، یہ شیر نہیں دراصل بلی ہے، بَلے اور بلی کے خلاف جیپ کو ووٹ دینا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں