Connect with us

پاکستان

"خلائی مخلوق"الیکشن کےلئے تیار

شائع شدہ

کو

"خلائی مخلوق"الیکشن کےلئے تیار

وزیر قانون پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ انتخابات میں خلائی مخلوق کا ایک محدود کردار رہا ہے لیکن اس بار میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام میں آگاہی کے باعث لگتا ہے کہ ان کا کردار کافی محدود ہوجائے گا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو خلائی مخلوق اس وقت انتخابات کا انتظام نہیں کر رہی بلکہ اسے لڑ رہی ہے اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے امیدواروں کی فہرست تیار کر رہی ہے کہ کس امیدوار نے کہاں سے انتخاب لڑنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کو پہلے قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی جانب سے ڈرانے کی کوشش کی گئی لیکن اب وہ خلائی مخلوق پوری محنت سے انتخابات لڑ رہی ہے اور وہ ایک الیکشن سیل بنی ہوئی ہے۔اپنی گفتگو کے دوران تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کے سربراہ اشتہاری ضرور ہیں مگر انہیں گرفتار نہیں کرسکتے، کیونکہ فیض آباد دھرنے کے موقع پر حکومت اور ضامن کی جانب سے ایک معاہدہ کیا گیا تھا، جس سے پیچھے نہیں ہٹا جاسکتا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمارے پاس خادم حسین رضوی کو گرفتار کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے، اور کسی معاملے کو عدالت میں ثابت کرنے کے لیے ثبوت چائیے جو نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک جیسے مائنڈ سیٹ کی درستی ضروری ہے، کیونکہ اس طرح کے مائنڈ سیٹ بنانے میں بعض ریاستی عناصر کے اوپر انگلیاں اٹھتی رہی ہیں اور ختم نبوت کے معاملے کے موقع پر اس طرح کے اشارے ملے تھے، لہٰذا ان چیزوں کا بنیادی طور پر تدارک کرنا چاہیے۔

پاکستان

سہالہ منتقلی زیرغور نہیں

شائع شدہ

کو

سہالہ منتقلی زیرغور نہیں

نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا نگراں حکومت کے لیے کوئی لاڈلا نہیں تمام سیاسی جماعتیں اور رہنما برابر ہیں نواز شریف اور مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کی تجویز زیر غور نہیں۔ نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لئے صوبائی حکومت کا اقدام درست تھا اگر اسی وقت انہیں گرفتار نہ کرتے تو حکومتی عمل غیر قانونی ہوتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جگہ جگہ تلاشی

شائع شدہ

کو

جگہ جگہ تلاشی

25 جولائی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے کراچی میں پولیس نے بھرپور تیاریاں کرلی ہیں اس حوالے سے پولیس اہلکاروں نے پریکٹس سیشن بھی کیا جس کے دوران غیر معمولی حالات اور شرپسند عناصرسے نمٹنے کے لئے خصوصی تربیت بھی شامل تھی-

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نئے ڈیم کا اعلان

شائع شدہ

کو

اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا عوام 25 جولائی کو ایم ایم اے کا ساتھ دے کر عام انتخابات میں کتاب پر مہر لگائیں گے۔ علاقے سے جاگیرداروں کا خاتمہ کر دیا اب یہاں کوئی ظلم نہیں کرسکتا۔ گومل زام ڈیم ہماری کوششوں سے منظور ہوا تھا اس بار جیتے تو ٹانک زام ڈیم بھی منظور کرائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں