Connect with us

پاکستان

ووٹ مانگنا چھوڑ دوں گا

شائع شدہ

کو

ووٹ مانگنا چھوڑ دوں گا

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے ایک ایک کر کے سب پورے کیے۔

ملتان کے قاسم باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج 66 ویں پیشی بھگت کر ملتان آیا ہوں اور ملتان کے عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ آج پورا ملتان ہی جلسہ گاہ بن گیا ہے اور دوسرے کہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب ان کا ہے تو عوام خود بتا دیں کہ وہ کس کے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج جنوبی پنجاب میں جتنا پیار ملا ہے تو دل کرتا ہے باقی زندگی یہاں گزار دوں، جتنا انسانوں کا سمندر آج دیکھا ہے پہلے نہیں دیکھا۔نواز شریف نے کہا کہ جنوبی محاذ والوں کے ساتھ ایک لاڈلہ بھی بیٹھا تھا، ان کو کہتا ہوں آؤ دیکھو یہ ہے جنوبی پنجاب، 2018 کے انتخابات میں جنوبی پنجاب نواز شریف کے پیچھے محبت بھر ا پیغام لے کر کھڑا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے چیئرمین تحریک انصاف کو چیلنج کیا کہ عمران خان 10 لوگوں کو ملتان اور جنوبی پنجاب بھیجیں اور یہاں کی ترقی دیکھیں، اگر ملتان آپ کے پشاور سے بہتر نہ ہوا تو ووٹ مانگنا چھوڑ دوں گا۔نواز شریف نے کہا کہ سارا پاکستان 2018 کے الیکشن میں لودھراں بننے والا ہے، مجھے فارغ کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے لیکن میرا حوصلہ اب بھی جوان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں سے بھی آواز دوں، میرے کہنے پر عمل کرو گے تو پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ملک کی ترقی نواز شریف کا خواب ہے جو ہر صورت پورا ہو گا۔

پاکستان

کارکنوں میں تصادم،4 زخمی

شائع شدہ

کو

کارکنوں میں تصادم،4 زخمی

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں تحریک لبیک اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تصادم کے دوارن 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تحریک لبیک اور مسلم لیگ ن کے درمیان جھگڑا شاہدرہ کے علاقے فضل پارک میں سائن بورڈ لگانے پر ہوا۔ جھگڑے کے دوران لاٹھی اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس میں 4 افراد کے سر پھٹ گئے، اسپتال میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن سے مایوس

شائع شدہ

کو

الیکشن سے مایوس

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میں الیکشن کولیکربہت مایاس ہوں کیونکہ انتخابات کے حوالےسے اچھی خبریں موصول نہیں ہورہی جب کہ الیکشن میں عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نتھیا گلی ،جہلم اورلاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی مخالفین پرخوب گرجےبرسے، ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے ملک کوقرضوں میں ڈبودیا ہے لہذا اس جماعت کو ہر گز ووٹ نہ دیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالےسے اچھی خبریں موصول نہیں ہورہی الیکشن میں عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا جب کہ کرپٹ حکمران کبھی کرپشن ختم نہیں کرسکتے، لیکن ہم اقتدارمیں آکرعوام کاپیسہ عوام پرہی خرچ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلے اوربلی کے خلاف

شائع شدہ

کو

تو تڑاک پر اتر آئے

ٹیکسلا میں پہلے ٹمبر مارکیٹ اور بعد میں نواب آباد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے اپنے مخالفین کو نشانے پر لئے رکھا، ان کا کہنا تھا کہ میرے مخالفین حواس باختہ ہو چکے ہیں اور ڈر کی وجہ سے حلقہ میں عمران خان کو بلوا لیا ہے جب کہ میں اس حلقے کا منتخب نمائندہ نہیں تھا مگر ٹیکسلا کو تحصیل کا درجہ میں نے دلوایا، سوئی گیس دلوائی ، سڑکیں بنوائیں اور وفاداری کرتے ہوئے یہاں خدمت کی۔
چوہدری نثار نے اپنے جلسے میں لیٹ آنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جلسے میں لیٹ آنے والوں کواہم پیغام دیتا ہوں کہ الیکشن والے دن بھی اسی طرح لیٹ آئے تو کوئی آپکا انتظار نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن نعروں اور تقریروں سے نہیں ، خدمت کی بنیاد پر لڑا جاتا ہے جب کہ شیر کے نشان والوں کی 25 جولائی کو ضمانتیں ضبط ہوں گی، یہ شیر نہیں دراصل بلی ہے، بَلے اور بلی کے خلاف جیپ کو ووٹ دینا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں