Connect with us

پاکستان

عمران خان کے "بڑوں" سے مقابلہ

شائع شدہ

کو

انتقام کا جواب "ووٹ"

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان ووٹ کی پرچی سے غیبی مخلوق کے جوتے صاف کرتاہے،نوازشریف کا مقابلہ عمران خان کے ’’بڑوں‘‘ کے ساتھ ہے،عمران خان ووٹ کی پرچی آصف زرداری کے آگے بیچ دیتا ہے،وہ جو بھائی بھائی کا قافلہ تھا بلوچستان والا جو جنوبی محاذ تک پہنچا ہے,نوا ز شریف سے درخواست کروں گی کہ جب وہ دوبارہ اقتدار میں آئیں تو کرسی سنبھالنے سے پہلے’’ گیم‘‘ کے اصول تبدیل کریں۔ملتان میں بڑے جلسہ عام سے خطا ب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف مشکل حالات کاسامنا کررہے ہیں ،انہوں نے تین نسلوں کا حساب دیا،حساب لینے والے تھک گئے ،نواز شریف نہیں تھکا،خلائی مخلوق کے سکرپٹ میں دھرنے تھے ان کے سکرپٹ میں یہ نہیں تھا کہ نواز شریف ڈٹ جائے گا،مخالفین کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے ،نوازشریف نے صبرکیاتوخلائی مخلوق کی تمام چالیں الٹی ہوگئیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے نا اہلی اور بیٹی پر الزامات برداشت کرلیے لیکن ووٹ کی بے حرمتی برداشت نہیں کی،نوازشریف کی شکل میں ووٹ کوعزت دلوانے و الاپیداہوگیا ہے۔

پاکستان

پیپلزپارٹی کا حملہ

شائع شدہ

کو

پیپلزپارٹی کا حملہ

کراچی میں این اے 238 سے تحریک انصاف کی امیدوار زارا خان نے الزام لگایا ہے کہ موٹر سائیکل سوارحملہ آوروں کاتعلق پیپلزپارٹی سےہے۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں دادؤد چورنگی کے قریب تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کے بعد زارا خان جناح اسپتال پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نےپہلےبھی دھمکیاں دیں،شکایات درج کرواچکےہیں، ضلع ملیر میں پی ٹی آئی کو پرتشدد واقعات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ زارا خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن رحمت علی کوآپریشن تھیٹرمنتقل کیاگیاہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی دفترپرحملہ

شائع شدہ

کو

پی ٹی آئی دفترپرحملہ

کراچی کے علاقے قائد آباد میں تحریک انصاف کےدفتر پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قائد آباد کے علاقے میں داؤد چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں پیپلز پارٹی کے کارکن انور علی نے تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن رحمت علی زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کےواقعےکی جگہ سےایس ایم جی اور 2 میگزین ملےہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دھاندلی کا الزام

شائع شدہ

کو

دھاندلی کا الزام

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگادیا ہے ۔ کراچی میں خالد مقبول صدیقی اور عامر خان نے ہنگامی پریس کانفرنس کی اور قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور ایسا ماحول پیدا کیا جارہا ہےجس سے کراچی کا ووٹر گھر پر بیٹھے پر مجبور ہوجائےگا۔ خالد مقبول صدیقی اور عامر خان نے کہا کہ انتظامیہ پہلے جلسوں کے اجازت نامے جاری کرتی ہے اور پھر منسوخ کردیتی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کراچی میں دبئی سے آئے نام نہاد لیڈر کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں