Connect with us

شوبز

ڈانس مقابلے کی جج بنیں گی

شائع شدہ

کو

ڈانس مقابلے کی جج بنیں گی

معروف گلوکارہ سونیا مجیدبین الاقوامی ڈانس مقابلے میں بطور مہمان خصوصی و جج کی فرائض انجام دے گی -تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکارہ سونیا مجید دبئی میں منعقد ہونے والے ڈانس پروگرام میں بطور جج شرکت کرینگی-اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ سونیا مجید کا کہنا تھا کہ 19جون کو دبئی کے مقامی کلب میں بین الاقوامی رقص شو کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں فنکاروں کی جانب سے چرچا کہلیا اور سالسہ ڈانس سمیت دیگر رقص پیش کئے جائے گے اس شو میں بطور جج شرکت کر رہی ہوں- انہوں نے کہا کہ مجھے دبئی میں امن سفیر کلچرل کے حوالے سے منفرد اعزاز سے نوازا گیا ہے اپنے کام اور موسیقی کی وجہ سے پاکستان کا نام روشن کر رہی ہوں سونیا مجید کا کہنا تھا کہ میوزک کے ساتھ رقص پر بھی مجھے مہارت حاصل ہے اسی وجہ سے رقص شو میں مجھے بطور جج مقرر کیا جاتا ہے یہ پرگورامز کزشتہ کئی سالوں سے دبئی میں منعقد کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ میوزک کی دنیا میں پاکستان کے گلوکاروں نے دنیا بھر میں اپنا الگ مقام بنا رکھا ہے ہمارے ملکی ٹیلنٹ نے ہمیشہ سے ہی اپنی ثقافت کو میوزک کا حصہ بنا کے رکھا میں ان دنوں دبئی سمیت دنیا بھر میں مختلف کنسرٹ شو میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہی ہوں جبکہ پاکستان میں ٹی وی ڈراموں میں پلے بیک سنگگ کے ساتھ بالی وڈ اور لالی وڈ فلموں میں بھی بطور پلے بیک گلوکارہ اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہوں-

شوبز

اجازت مل گئی

شائع شدہ

کو

اجازت مل گئی

عائشہ خان نے چند ماہ پہلے شادی کرکے شوبز کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہہ دیا تھا جس کے بعد وہ سوشل میڈیا سے بھی غائب ہوگئی تھیں لیکن شادی کے بعد پہلی عید پر انہوں نے مہندی لگواتے ہوئے اپنی چند تصاویر شیئر کیں جنہیں صارفین نے بہت پسند کیا -یہ امر قابل ذکر ہے کہ عائشہ خان نے میجر عقبہ سے شادی کی تھی-ذرائع کا کہنا ہے شادی کے بعد عائشہ خان پر فیملی کی طرف سے کئی پابندیاں عائد کی گئیں جن کی وجہ سے اب وہ سوشل میڈیا پر متحرک نہیں ہیں البتہ انہوں نے پہلی بار چند تصاویر ضرور شیئر کی ہیں جس کے لئے انہوں نے شوہر سے خصوصی اجازت لی تھی-
اجازت مل گئی

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

ہیپی برتھ ڈے

شائع شدہ

کو

ہیپی برتھ ڈے

عینی جعفری پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ ہیں جنہوں نےایک فلم"بالو ماہی" میں بھی کام کیا تھا-وہ زیادہ تر بیرون ملک مقیم رہتی ہیں-عینی جعفری نے گزشتہ روزیوکے میں اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جہاں رات گئے تک پارٹی جاری رہی-
ہیپی برتھ ڈے

ہیپی برتھ ڈے

ہیپی برتھ ڈے

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

" اوہیلو جی"... جو کہنا ہے کہو

شائع شدہ

کو

" اوہیلو جی"... جو کہنا ہے کہو

گلوکارہ کومل رضوی کا نیا گانا ’ اوہیلو جی‘ ریلیز ہوگیاہے اور اس کی ویڈیو بھی ریلیز کردی گئی ہے جس میں ماضی کے فیشن کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔1980 کا دور پیش کرتے ہوئے اس گانے میں ایک کیفے دکھایا گیا، جہاں کومل رضوی ویٹرس ہیں، جبکہ یاسر حسین مافیا باس بنے ہیں۔کومل رضوی اور یاسر حسین ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، تاہم یاسر کومل کو یہ بات بتانے سے کافی ڈرتے ہیں۔اپنے اس نئے گانے کے حوالے سے کومل رضوی نے بتایا کہ ’کافی عرصے بعد، میں نے ایک گانا لکھا اور اسے کمپوز کیا ہے، میں ایک رومانوی کامیڈی گانا بنانا چاہتی تھی، کیوں کہ اب تک پاکستان کی کسی گلوکارہ نے ایسا گانا نہیں بنایا، امید ہے میرے تمام مداحوں کو یہ گانا اتنا ہی پسند آئے گا جتنا انہیں میرا باقی کام پسند آتا ہے‘۔
گانے کی آرٹ ڈائیریکشن اخلاق مہسر نے کی، جبکہ فوٹوگرافی کی ڈائریکشن کا ذمہ عماد صدیقی نے اٹھایا۔گانے کے میوزک پروڈیوسر سعد سلطان ہیں، جبکہ ایڈیٹنگ اویس عالم نے کی۔
" اوہیلو جی"... جو کہنا ہے کہو

" اوہیلو جی"... جو کہنا ہے کہو

" اوہیلو جی"... جو کہنا ہے کہو

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں