Connect with us

شوبز

عید گفٹ دینے کا اعلان

شائع شدہ

کو

عید گفٹ دینے کا اعلان

اداکار اور گلوکار علی ظفر اس چھوٹی عید پر اپنی پہلی پاکستانی فلم 'طیفہ اِن ٹربل' کا ٹریلر ریلیز کرکے شائقین کو 'بڑا تحفہ' دینے جارہے ہیں۔علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں 'طیفہ اِن ٹربل' کا پوسٹر شیئر کرکے شائقین کو عید کی پیشگی مبارکباد دی۔'طیفہ اِن ٹربل' کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق فلم کا ٹریلر اس عید پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں 1200 بڑی اسکرینز پر ریلیز کیا جائے گا۔اس سے قبل رواں برس فروری میں فلم کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا، جسے شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔واضح رہے کہ علی ظفر کی لائٹ انگیل پروڈکشنز، مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ اور جیو فلمز کی مشترکہ پیشکش 'طیفہ ان ٹربل' آئندہ ماہ 20 جولائی کو ریلیز کی جا رہی ہے۔

شوبز

"ایسی کوئی بات نہیں"

شائع شدہ

کو

"ایسی کوئی بات نہیں"

گلوکارہ آئمہ بیگ نے میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ تقریبات اور شوز پر دیر سے پہنچتی ہیں اور یہ ان کی عادت بن چکی ہے-اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے کہا کہ"طیفا ان ٹربل" کی تقریب میں جان بوجھ کر لیٹ نہیں ہوئی بلکہ میں اپنے کسی شوپر تھی جہاں سے فری ہونے کے فوری بعد وہاں پہنچ گئی لیکن میری غیر موجودگی میں علی ظفر نے میرے بارے میں کہا تھا" کہ وہ گانے کی ریکارڈنگ پر بھی لیٹ آیا کرتی تھی"- یہ بات صرف مذاق کی حد تک تھی جسے میڈیا نے غلط رنگ دیا-آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ میں تعلیم یافتہ اور ذمہ دار آرٹسٹ ہوں اور میں کبھی کسی تقریب میں جان بوجھ کر لیٹ نہیں گئی-
یاد رہے کہ "طیفا ان ٹربل" میں آئمہ بیگ اورعلی ظفر کے گائےہوئے گانے "آئٹم نمبر"نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور اس گانے کو صرف دو دنوں میں 20لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں-

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

رواں ہفتے واپسی

شائع شدہ

کو

ریما خان ناروے میں شوکت خانم کے فنڈ ریزر پر

اداکارہ ریما خان رواں ہفتے پاکستان واپس آرہی ہیں۔

اداکارہ ریما خان وطن واپس ایک ملٹی نیشنل برانڈ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آرہی ہیں۔ یاد رہے ریما خان کچھ عرصہ پاکستان میں رہنے کے بعد امریکہ اپنے شوہر کے پاس واپس چلی گئیں تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

مشکل میں پھنس گئے

شائع شدہ

کو

کمال کا لڑکا

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کو کچرا پھینکنے والے نوجوان کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہوگیا۔

ارہان سنگھ نے بتایا کہ ’میرے قانونی مشیر نے ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا کو قانونی نوٹس بھیج دیا اور اب بال ان کی کورٹ میں ہے۔ارہان سنگھ کا کہنا تھا کہ انہیں ویرات اور انوشکا کے جواب کا انتظار ہے۔واضح رہے کہ انوشکا اور ویرات کو قانونی نوٹس نوجوان ارہان سنگھ نے بھیجا ہے جنہیں انوشکا نے گزشتہ ہفتے لگژری گاڑی سے کچرا پھینکنے پر کھری کھری سنائی تھی جس کی ویڈیو ویرات کوہلی نے بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں